| | |

نیوزی لینڈ کو دہرا دچھکا،شکست کے ساتھ سیریز بھی گئی،وکٹ کیپر ہسپتال پہنچ گئے

 

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ

ٓنیوزی لینڈ کو دہرا دچھکا،شکست کے ساتھ سیریز بھی گئی،وکٹ کیپر ہسپتال پہنچ گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کی  لاپرواہ بیٹنگ کو فنا کردیا۔ جمعہ کو آکلینڈ میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 72 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے مڈل آرڈر کو 4-34 کے ساتھ ختم  کردیا۔ ہوم سائیڈ ایڈن پارک میں 17 اوورز میں 102 پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے ابتدائی وکٹیں جلد گنوائیں اور  174 رنز کے تعاقب میں 3 اوورز قبل ہمت ہارگئے۔صرف گلین فلپس نے 42 رنز کے ساتھ مزاحمت فراہم کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا ایک بال قبل 174 رنزبناکر آئوٹ ہوا۔سٹیون سمتھ نے ٹیسٹ کے بعد پہلی بار ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی اوپننگ کی لیکن 11 رنزبناسکے۔ٹرویس ہیڈ کے 45 نمایاں تھے ۔لکی فرگوسن کی صرف 12 رنزکے عوض 4وکٹوں کی کارکردگی رائیگاں چلی گئی۔

کیویز کو اس سے قبل پہلا دھچکا اس وقت لگا جب اس کے وکٹ کیپر

کونوے کو آکلینڈ کے ایڈن پارک میں دوسرے  میچ  کے دوران بائیں انگوٹھے پر چوٹ لگی۔ وہ میچ کے دوسرے اوور کے دوران اس وقت زخمی ہوئے جب گیند 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرائی۔کونوے کی جگہ فن ایلن  نےکیپنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔کونوے کو سی ٹی سکین کیلئے ہسپتال بھیج دیا گیا،بعد کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وہ فریکچر سے محفوظ رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *