| | | | |

ڈرائونی پچ پر انگلینڈ کا چوتھے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز پھسلنے کےبعد کم بیک،کیا میچ جیت لیا،جانیئے

رانچی،کرک اگین رپورٹ

ڈرائونی پچ پر انگلینڈ کا چوتھے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز پھسلنے کےبعد کم بیک،کیا میچ جیت لیا،جانیئے۔سچ پوچھیں تو جیسا پچ دکھائی دی اور جیسا بین سٹوکس نے پچ بارے کہا،انگلینڈ بھارت کے خلاف چوتھا ٹیسٹ میچ پہلے روز پہلے سیشن میں مشکلات کا شکار ہوکر اگلے 2 سیشن میں قریب جیت ہی گیا ہے۔

رانچی میں ایک ڈرادہنے والی پچ پر ٹاس ہوا،جس پر بڑے بڑے کریکس تھے۔اسی وجہ سے بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر فوری بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،چوتھی اننگ میں اسپن ٹریک مدد کیلئے  کافی ہوسکتا ہے۔انگلینڈ نے 47 رنزکا بااعتماد آغاز کیا لیکن  اسکے اگلے گھنٹہ میں کہانی پلٹ گئی،یکدم آدھی انگلش ٹیم 124 اسکور پر باہر ہوگئی تھی۔لنچ تک یہی اسکور تھا اور 25 اوورز بھی مکمل نہ ہوئے تھے۔

ثانیہ مرزا ہسپتال میں،فینز پہلے پریشان اور پھر

دوسرے سیشن میں بھارت کو حیران کن طور پر کوئی وکٹ نہ ملی۔انگلینڈ 198 رنز5 وکٹ پر مزاحمت میں تھا،امید کی جرن جوئے روٹ سیریز میں پہلی بار جگمگانے کو تیار تھے۔تیسرا سیشن بھی مہمان ٹیم کے نام رہا۔روٹ اور بین فوکس کی چھٹی وکٹ پر 113 رنزکی شراکت 225 کے مجموعی اسکور پر ٹوٹی،جب 47 کی قیمتی اننگ کھیلنے والے بین فوکس محمد سراج کا نشانہ بنے۔ٹام ہارٹلے 13 کرسکے لیکن جوئے روٹ کا ساتھ دینے اگلے کھلاڑی اولی رابسن تھے،جنہوں نے پہلا روز ختم ہونے تک سابق کپتان کا کمال ساتھ دیا،جنہوں نے کیریئر کی ایک اور قیمتی سنچری مکمل کی۔جوئے روٹ 106 اور اولی رابنسن 31کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،اب دوسرے روز اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھائیں گے۔انگلینڈ نے دن بھر کے90 اوورز میں 7 وکٹ پر 302 اسکور بنالئے ہیں جو اس ڈرائونی پچ پر اچھا آغاز ہے۔

بھارت اہم ٹاس ہارگیا،انگلینڈ کا بڑا فیصلہ

بھارت کیلئے ڈیبیو کرنے والے آکاش دیپ نےکیریئر کی اچھی شروعات کی ہیں۔اب تک 17 اوورز میں 70 رنز دے کر 3 وکٹ لے چکے ہیں۔محمد سراج کو 2 وکٹیں ملیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *