| | | | |

رکاوٹیں،ملتان کرکٹ شائقین کے لئے ہمارے ہاں کیا مقام،شاداب خان نے بتادیا

ملتان،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی ہمدردی ملتانی فینز کے ساتھ ہوگئی ہے۔شاداب خان کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہے کہ اسٹیڈیم پہنچنے کے لئے کرکٹ فینز کو بڑی رکاوٹیں عبور کرنی پڑتی ہیں۔

لیگ اسپن آل رائونڈر شاداب خان کہتے ہیں کہ  ملتان کا بے انتہا شکریہ۔ہم ملتان کے کرکٹ شائقین کے اسٹیڈیم، آنے کی مشکلات سے آگاہ ہیں،ہمیں علم ہے کہ کتنی رکاوٹیں راستے میں موجود ہیں۔کتنی مشکلات ہیں۔اس سب کے باوجود آپ کا آنا ہمارے لئے بہت اہم ہے۔اس سب کا ایک مطلب ہے اور وہ ہمارے لئے بہت ہی اہم ہے۔

گرم موسم کے باوجود کرکٹ فینز کی آمد سے پلیئرز کو جذبہ ملا ہے،اس نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جیت  کو ممکن بنادیا،آگے بھی جیتیں گے۔

دوسرا ون ڈے آج،پاکستان کے پاس ایک تیر سے 3 شکار کا چانس

شاداب خان پہلے میچ میں بیٹنگ میں ناکام ہوئے تھے۔بائولنگ میں بھی ایک وکٹ سے زیادہ نہیں لے سکے تھے۔آج دوسرے میچ کے لئے پرعزم ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شام ساڑھے 3 بجے دوسرے میچ کا ٹاس ہوگا۔4 بجے میچ شروع ہوگا۔ملتان اور جنوبی پنجاب میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ کی ہونے کے باعث اسٹیڈیم آج جلد بھرجانے کا امکان ہے۔پی سی بی کے مطابق تمام ٹکٹیں 3 روز قبل تک ہی فروخت ہوگئی تھیں۔

پاکستان کو سیریز میں برتری حاصل ہے،جمعہ کا میچ جیت کر ٹیم سیریز پر قبضہ کرلے گی۔ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل میں بھارت،آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو کراس کرکے نمبر 4 پر ہوگی۔پہلا میچ جیتنے سے قبل اس کی 10 ویں پوزیشن تھی۔ویسٹ انڈیز کو ہرانے کے بعد اب دوسرے میچ سے قبل تک 7 ویں پوزیشن ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *