| | | |

نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقا کی دوسرے درجہ کی ٹیسٹ ٹیم نے شاک  لگادیا

ہلملٹن،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقا کی دوسرے درجہ کی ٹیسٹ ٹیم نے شاک  لگادیا۔ہملٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز برتری کے ساتھ سیریز ڈرا پر ختم کرنے کی امیدیں روشن کی ہیں۔

بدھ کو ہلمٹن میں کھیلے گئے دوسرے روز کے کھیل میں کیوی ٹیم ہوم میدان میں پروٹیز کے خلاف 211 اسکور پر ڈھیر ہوگئی ۔یوں پہلی اننگ میں 242 رنزبنانے والی پروٹیز ٹیم کو 31 رنزکی سبقت ملی ہے۔

صبح کے وقت، جنوبی افریقہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 کے مجموعی اسکور میں صرف 22 کا اضافہ کرسکا، اس نے صرف 8.2 اوورز میں اپنی باقی وکٹیں گنوا دیں۔2019 کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ڈین پیڈٹ نے ہیملٹن میں دوسرے دن فارمیٹ میں اپنے بہترین اعداد و شمار درج کر لیے۔ آف اسپنر پیڈٹ نے 89 رنزدے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور جنوبی افریقہ کے 242 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ 211 پر ڈھیر ہو گیا۔ ایک مرحلے پر نیوزی لینڈ کا 3 وکٹ پر 143 رنز تھا لیکن 68 رنز کے اندر اپنی اس کی سات وکٹیں اڑاا کر 31 کی برتری حاصل کر لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *