| | | | | | |

اگلا پڑائو سڈنی،پاکستانی ٹیم میٹنگ میں کیا طے پایا

پرتھ،سڈنی:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ اسکواڈ پرتھ سے سڈنی روانہ ہوا ہے۔جہاں اس کا اگلا پڑا ئو ہے۔آئی سی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے پرتھ میں زمبابوے سےجو شکست اپنے نام لکھوائی ہے،وہ اس وقت گلےکی ہڈی بن گئی ہے۔اس لئےکہ واپسی مشکل ہے۔اگرمگر میں پھنسے  ہیں۔3 نومبر کو اگلا امتحان جنوبی افریقا کے خلاف ہوگا۔

اگلا پڑائو سڈنی،پاکستانی ٹیم میٹنگ میں کیا طے پایا،پی سی بی کی جاری کردہ تصاویر کے مطابق کھلاڑی پرجوش ہیں۔جنوبی افریقا کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ٹیم میٹنگ میں یہ طے ہوا ہے کہ ٹیم اپنا فوکس باقی ماندہ 2 میچزپر رکھے گی اور ان کو جیت کر میگا ایونٹ کی مہم ختم  کرے گی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کے لئے پاکستان اگر اگلے 2 میچزجیت بھی گیا تو بھی اس کا سیمی فائنل کھیل جانا یقینی نہیں ہوگا،اس کے لئے کرک اگین تفصیلی تجزیہ دے چکا ہے،اس کی تفصیلات اس لنک پر کلک کرکے دیکھی جاسکتی ہیں۔بابر اعظم البتہ اپنی فارم کے حوالہ سے پریشان ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل،پاکستان سمیت تمام کے چانسز کا جائزہ،بھارت باہر بھی ہوسکتا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *