| | | | | | |

اگلا دورہ،اگلی سیریز،ورلڈکپ اسکواڈ سے 9 کھلاڑی فوری ڈراپ،شیڈول ساتھ

 

 

کولکتہ۔لندن:کرک اگین رپورٹ

اگلا دورہ،اگلی سیریز،ورلڈکپ اسکواڈ سے 9 کھلاڑی فوری ڈراپ،شیڈول ساتھ۔اگلی محدود اوورز سیریز کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ورلڈکپ اسکواڈ کے 15 میں سے 9 کھلاڑی نکال باہر کردیئے گئے ہیں۔صرف 6 کھلاڑی شامل ہوسکے ہیں۔گزشتہ رات ہی انگلیند نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا اپنا آخری میچ پاکستان کے خلاف جیتا تھا لیکن پورے ایونٹ میں اس نے 9 میں سے صرف 3 میچز جیتے ہیں اور 6 ہارے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لیے 50 اوور کی ٹیم سے باہر رکھے گئے معین علی کو ٹی ٹوئنٹی کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ ریس ٹوپلی، کرس ووکس اور عادل رشید  بھی ویسٹ انڈیز کے دورے میں ون ڈے کے لیے منتخب نہیں ہوئے۔جو روٹ، ڈیوڈ ملان، بین اسٹوکس، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ولی (ریٹائرڈ) اور مارک ووڈ ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے والے دیگر ہیں۔بٹلر، لیونگ اسٹون، کرن، ایٹکنسن اور بروک انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ کے وہ پانچ کھلاڑی ہیں جو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے دونوں سیٹ اپ کا حصہ ہیں جب کہ انگلینڈ کے سلیکٹرز نے نوجوان لیگ اسپنر ریحان احمد کو بھی شامل کرنے کا انتخاب کیا ہے

انگلینڈ کے  ویسٹ انڈیز ٹور کے لیے ورلڈ کپ اسکواڈ میں سے صرف چھ کھلاڑیوں کو ون ڈے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، ان میں سے ایک کپتان جوس بٹلر ہیں۔ انگلینڈ کے سلیکٹرز نے 3 سے 21 دسمبر تک کھیلے جانے والے تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے نئے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔ ہیری بروک، سیم کرن، لیام لیونگ اسٹون، گس اٹکنسن اور برائیڈن کارس دیگر  وہ پانچ کھلاڑی ہیں جو ایک روزہ اسکواڈ میں ہونگے۔جوش ٹونگ، اولی پوپ ، جان ٹرنر کو کیپ ملنے والی ہے۔ٹیسٹ اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

صحافی،شوگرمل مالک کرکٹ چلائے گا تویہی ہوگا، گندگی اکٹھی ہونے والی،میں کچھ کرنے والاہوں،رمیز راجہ کی دھمکی

ون ڈے اسکواڈ: جوس بٹلر (کپتان)، ریحان احمد، گس اٹکنسن، ہیری بروک، برائیڈن کارس، زیک کرولی، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی پوپ، فل سالٹ، جوش ٹونگ، جان ٹرنر

ٹی ٹوئنٹی سکواڈ: جوس بٹلر (کپتان)، ریحان احمد، معین علی، گس اٹکنسن، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ول جیکس، لیام لیونگسٹون، ٹائیمل ملز، عادل رشید، فل سالٹ، جوش ٹونگ، ریس ٹوپلی، جان ٹرنر ، کرس ووکس۔

انگلینڈ کا دورہ ویسٹ انڈیز

پہلا ون ڈے،3 دسمبر،انٹیگوا

دوسرا ون ڈے،6 دسمنبر اینٹیگوا

تیسرا ون ڈے،9 دسمبر،بابرباڈوس

پہلا ٹی 20میچ،12 دسمبر ،بارباڈوس

دوسرا ٹی 20 میچ،14 دسمبر،گرینڈاڈ

تیسرا ٹی 20 میچ،16 دسمبر،گرینڈاڈ

چوتھا ٹی 20 میچ،19 دسمبر،ٹرینڈاڈ

پانچواںٹی 20 میچ،21 دسمبر ٹرینڈاڈ

بھارتی بورڈ کے سابق سربراہ گنگولی کا پاکستان کرکٹ کیلئے بڑا پیغام آگیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *