| | | | | | |

نیازی لاہور پر برس پڑے،کیچ پر شاہین امپائر سے لڑپڑے،بڑے ڈراموں کے بعد کراچی کنگز کامیاب،پلے آف کی امیدیں زندہ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

نیازی لاہور پر برس پڑے،کیچ پر شاہین امپائر سے لڑپڑے،بڑے ڈراموں کے بعد کراچی کنگز کامیاب،پلے آف کی امیدیں زندہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کی امپائر سے شدید لڑائی،شدید بحث۔19 ویں اوور کی 5 ویں بال پر سیٹ بیٹر شعیب ملک کا فخرزمان کے ہاتھوں پکڑا گیا کیچ تھرڈ امپائر نے ناٹ آئوٹ میں بدل دیا،شاہین آفریدی حیران رہ گئے۔فیلڈ امپائر سے شدید بحث کی اور فخرزمان اپنی انگلی زخمی کرواکر امپائر کے فیصلے پر طنزیہ ہنستے ہوئے فیلڈ سے باہر چلے گئے۔شعیب ملک اگر کیچ قرار پاتے تو کراچی کیلئے جیت آسان نہ تھی۔اوور کی آخری بال پر شعیب ملک نے شاہی کو چوکا لگاکر بدلہ چکادیا۔شاہین اس کے بعد بھی امپائرسے لڑتے پائے گئے۔

پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کیلئے موت اور زندگی جیسے میچ کےا ختتامی اوورز ڈرامہ سے بھرپور تھے۔178 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں کیرون پولارڈ کا بیٹ ٹوٹ گیا،میدان بدر ہوئے صرف 3 کرسکے۔اس کے بعد ٹم سیفرٹ ایسے رن آئوٹ ہوئے کہ متنازعہ تھا۔وہ 36 کرگئے،ان سے قبل جیمز ونس 42 کرگئے۔شان مسعود 24 کرسکے،شعیب ملک سے امیدیں تھیں لیکن اصل کام  آکر عرفان خان نیازی نے کہا،جنہوں نے شاہین کے ایک اوور میں پے درپے چھکے دے مارے،نیازی نے لاہور کو مار کا میچ بنایا لیکن شاہین نے انہیں بولڈ کردیا،اس کے بعد اگلا ڈرامہ نہایت اہم تھا،جب شعیب ملک والا  کام ہوا۔آخری اوور میں  8 رنزمشکل ہوگئے،ایک اور کھلاڑی عرفات مینڈس رن آئوٹ ہوگئے۔

ٹم سیفرٹ کا انزک ترین وقت پر رن آئوٹ ڈرامہ،آئوٹ،ناٹ آئوٹ،پھر آئوٹ،کیا سٹوری

پھر  2 بالز پر 4 رنزباقی رہ گئے،حسن علی سامنے تھے۔آخری بال پر 3 رنز کی ضرورت تھی،شعیب ملک سامنے تھےزمان خان بائولر تھے۔شعیب ملک نے چوکا لگاکر کراچی کنگز کو 3 وکٹ کی سنسنی خیز جیت دلوادی۔ملک 17 بالز پر 27 کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔طیب عباس نے 2 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے کھلایا،جس نے 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 177 رنزبنائے۔فخرزمان نے 54 اور عبداللہ شفیق نے اور عبداللہ شفیق نے 55 رنزبنائے۔زاہد محمود نے 2 آئوٹ کئے۔

قلندرز نے کیرون پولارڈ کابیٹ توڑ ڈالا،بیٹر ہوا پھر فیل مگر

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *