کولمبو ۔کرک اگین رپورٹ
ویمنز ورلڈ کپ،انگلینڈ کیخلاف پاکستان فتح کے قریب ،کٹ اوور ٹائم اور ہدف سیٹ
کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسرا موقع ملا ہے کہ وہ کچھ کرے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف اس نے اس کے 7 کھلاڑی 100 سے پہلے آؤٹ کیے تھے، لیکن اس کے بعد آخری بیٹرز آؤٹ نہ ہوئے اور میچ ہوا۔ پاکستان ہار گیا ۔
آج انگلینڈ کے بھی 7 کھلاڑی 79 پر اؤٹ کر دیے ۔25 اوور تک کھیل ہوا تھا کہ بارش شروع ہو گئی اور بارش ایسی کہ کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ بارش کے رکنے کے امکانات نہیں ہیں لیکن کٹ اوور ٹائم رات آٹھ بج کے 38 منٹ ہے، اگر کٹ اوور ٹائم کے بعد میچ شروع ہوتا ہے تو 20 اوورز کا ممکن ہو سکے گا اور پاکستان کو اس میں صرف 61 رنز بنانے ہوں گے جیتنے کے لیے۔ کیا پاکستان کی فتح میں آج بارش رکاوٹ بنے گی یا بارش بھی رک جائے اور 61 رنز بھی نہیں بنیں گے ،بہرحال کچھ بھی ہو ویمنز ٹیم کی یہ کارکردگی کو دیکھ کر آج شان مسعود کا دعویٰ یاد آیا، جنہوں نے آج پریس کانفرنس کے دوران جب جنوبی افریقہ سے میچ جیت لیا تو ایک سوال کے جواب میں کہاکہ دو درجاتی نظام اگر ہو بھی تو پاکستان کو نمبر ایک میں ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان بڑی بڑی ٹیموں کے خلاف جیت کے قریب ا کر ہارتا رہا ہے۔ جیت نہیں سکا ،بس کارکردگی اچھی ہے۔
تو سوال ہوگا کہ ویمن ٹیم کی کارکردگی اچھی جا رہی ہے بس وہ جیت نہیں رہے۔اسے بھی نمبر ون کیا مان لیں۔
