| | | | | | | |

ہتھیار پھینک دیئے،پاکستان بھارت میں ورلڈ کپ کھیلے گا،نجم سیٹھی کو کس نے یہ حکم دیا

 

 

 

لاہور ،نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان نے ہتھیار پھینک دیئے۔بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا لیکن پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گا۔یوں برابری کی سطح کی یہ پاکستان کی حکومت اور اس کے زیر انتظام کام کرنے والے پی سی بی حکام نے کلیئر انداز میں عندیہ دے دیا ہے۔

کرک انفو نے تو کچھ یوں رپورٹ کیا ہے کہ

نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ

ہمیں بتایا گیا ہے کہ، ہو سکتا ہے کہ برف پگھل جائے۔ اگر ایسا ہوتا ہے جب 2025 میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہوتا ہے، تو بھارت پاکستان میں کھیلنے پر غور کرے گا، سیٹھی نے ایک پریس بات چیت میں کہا۔ ہمیں مشورہ دیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلیں اور ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھی جائیں۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تجویز کس کی طرف سے آئی ہے۔

برف کہاں سے پگھلے گی

اگلے ماہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی کانفرنس کیلئے بھارت جائیں گے۔ان کے دورے سے پی ڈی بی حکام یہ امید کررہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ پی سی بی کو یہ لیٹ جانے والا مشورہ کس نے دیا ہے۔

رپورٹ میں کلیئر نہیں ہے لیکن کرک اگین کے مطابق پاکستانی حکومت  اور ریاست کے اداروں نے کچھ یہ پالیسی بنائی ہے اور جواب میں پاکستان کیلئے ایک لولی پوپ تیار ہورہا ہے۔اور وہ یہ کہ بھارت 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے عزم کا صرف اظہار کرے گا اور پی سی بی اسے بیانیہ بنائے گا۔

ایشیا کپ کے لئے پی سی بی بھارت کے میچز پاکستان سے باہر اور باقی اپنے ملک کروانے کا متمنی ہے لیکن بھارتی بورڈ اور ایشیا کرکٹ کونسل اس کے لئے بھی تیار نہیں ہے۔

ایشیا کپ ستمبر میں پاکستان اور ورلڈ کپ اکتوبر ،نومبر میں بھارت میں شیڈول ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *