دورہ پاکستان،انگلینڈ اسکواڈ کی ترتیب شروع،کپتان سمیت پرانے اوپنر کی واپسی
لندن،کرک اگین رپورٹ
دورہ پاکستان،انگلینڈ اسکواڈ کی ترتیب شروع،کپتان سمیت پرانے اوپنر کی واپسی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک جانب پاکستان میں ٹیسٹ ٹیم تباہی کا شکار ہے تو دوسری جانب انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف آخری ہوم ٹیسٹ سے قبل ہی اگلے ماہ کے دورہ پاکستان کیلئے پلان سیٹ کرلیا ہے۔
انگلینڈ زک کرولی کو دورہ پاکستان کیلئے لارہا ہے اور ڈین لارنس کا دورہ پاکستان مشکل ہورہا ہے لیکن اگر وہ سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں کچھ کرگئے تو شاید ٹکٹ مل جائے۔زک کرولی انگلی فریکچر کے سبب سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے تھے،وہ دورہ پاکستان میں 7 اکتوبر کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔
لارنس جو کہ مڈل آرڈر میں کھیلتے تھے لیکن سری لنکا کے خلاف اوپنر بنے ہوئے ہیں۔4 اننگز میں صرف 80 اسکور کرسکے ہین،اس لئے انہیں باہر کرکے زک کرولی کی خاطر باہر کیا جائے گا۔لارنس آف اسپن کرنے لگے ہیں کہ دورہ پاکستان میں کام آئے لیکن ابھی تک سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں انگلش کپتان نے انہیں موقع نہیں دیا۔کپتان بین سٹوکس کی واپسی بھی یقینی ہے۔ایسیکس کے جارڈن کاکس کو بھی لارنس کی جگہ مل سکتی ہے۔