کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل11،ایک اور ٹیم پلے آف سے باہر،ملتان سلطانز کا ٹکٹ کنفرم۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پی ایس ایل 11 میں ایک دن کے وقفہ کے بعد ہونے والے 2 میچز نے ایک ٹیم کو پلے آف ریس سے باہر کردیا،جبکہ ایک اور ٹیم کی پلے آف پوزیشن کلیئر کردی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 ویں میچ میں چھٹی شکست کے بعد مقابلہ سے باہر ہوگئی ہے۔لاہور قلندرز کی امیدیں پھر سے روشن ہوئی ہیں اور ملتان سلطانز 8 میچز میں12 پوائنٹس کر کے پلے آف میں پشاور کے بعد داخل ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔یہی نہیں ساتھ میں یہ ہائی لائٹ نوٹ بھی ضروری ہے کہ راولپنڈی پنڈیز کو مسلسل 8 ویں شکست ہوگئی ہے۔
پی ایس ایل 11 آخری مراحل میں دلچسپ مراحل میں ہے ۔ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو بھی6 وکٹ کی شکست دی ۔راولپنڈی کی یہ آٹھویں مسلسل شکست ہے۔ محمد رضوان کے لیے جائے ماندن نہ پائے رفتن۔ ملتان سلطانز اس کامیابی کے ساتھ اس وقت 8 میچز میں 12 پوائنٹس کر کے پی ایس ایل 11 پلے آف میں پہنچ چکا ہے۔
منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام کے وقت کھیلے گئے میچ کا ٹاس راولپنڈی نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پنڈی کی ٹیم پورے اوورز میں بہت تیز نہیں کھیل سکی۔ وکٹیں ہاتھ میں رہیں لیکن سکور چار وکٹ پر 166 ہی بن سکا۔ یہ بات بھی نہیں تھی کہ حالات خراب تھے۔ 121 رنز تک اس کے تین کھلاڑی ہی آؤٹ تھے ۔ لیکن بڑا اضافہ دیکھنے کو نہیں آیا۔ شاہزیب خان صفر پہ گئے۔ محمد رضوان نے آج 26 کیے لیکن اس کے لیے 29 گیندیں کھیل گئے۔ یاسر خان آج صرف چار رنز کر سکے ۔ڈیرل مچل نے 58 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی لیکن انہوں نے 46 گیندیں کھیلیں۔ دو چھکے اور تین چوکے لگائے۔ سیم پلنگز 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے 20 بالوں پر۔ ڈیان فورسٹر نے 15 بالوں پر 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تین چھکے تین چوکے لگائے۔ اس کی وجہ سے سکور 166 تک پہنچا ۔ملتان سلطانز کی جانب سے کوئی بولر دو وکٹ نہیں لے سکا۔ محمد عمران نے نو رنز دے کر وکٹ لی ۔ہیٹر سیڈل نے 39 رنز کے بدلے ایک کھلاڑی اؤٹ کیا ۔عرفات منہاس نے 37 رنز دے کے ایک وکٹ اپنے نام کی اور محمد وسیم کو 27 رنز کے ساتھ۔ایک کامیابی ملی۔
جواب میں ملتان سلطانز نے پچ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے محتاط آغاز کیا۔3.3 اوورز میں 29 رنز کا آغاز ملا۔صاحب زادہ فرحان 17 بالز پر 20 کرکے گئے۔جوش فلپ آئے تو سٹیون سمتھ پہلے جو محتاط تھے،بعد میں تیز کھیل کر سکور سیٹ کیا لیکن 10.4 اوورز جب 98 سکور ہوا تو جوش فلپ 17 کر کے پویلین لوٹ گئے۔2 رنز کے اضافہ سے راولپنڈیز نے بڑی وکٹ لی جب سعد مسعود کی بال پر سمتھ شاندار 56 رنزبناکر بلنگز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔3 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔انہوں نے 31 گیندیں کھیلیں۔شان مسعود اور کپتان آشٹن ٹرنر نے بڑے آرام سے سکور آگے بڑھایا۔157 کے سکور پر شان مسعود 22 بالز پر 20 کرکے آئوٹ ہوئے تو ان کی ٹیم 11 بالز پر 10 رنز کی دوری پرتھی۔انہوں نے ٹرنر کے ساتھ چوتھی وکٹ پر 40 بالز پر 57 رنزکی اچھی شراکت قائم کی۔ملتان سلطانز نے ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹ پر پورا کرکے میچ 6 وکتوں سے جیت لیا ہے۔ ٹرنر37 رنز پر ناقابل شکست رہے۔پنڈیز کی یہ مسلسل 8ویں شکست تھی۔عباس آفریدی نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل پی ایس ایل 11 کا تیسواں میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا ۔اس سال دوسری بار لاہور میں میدان سجا ہے۔ میزبان لاہور قلندرز کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے ہرا کر اسے پلے آف ریس سے باہر کر دیا اور خود کی امیدوں کو پھر سے زندہ کیا ۔فاتح ٹیم نے پہلے کھیل کر ث وکٹ پر 197 رنز بنائے۔اوپنر فخر زمان کی شاندار سنچری تھی ۔وہ 51 بالز پر 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 6چھکے اور 11 چوکے لگائے ۔ان کے علاوہ چیرٹھ اسالانکا نے 24 بالز پر 31 کیے ۔باقی کوئی کھلاڑی 20 رنز سے زیادہ نہیں کر سکا۔ ایک موقع پر ان کا دو وکٹ پر 160 سکور تھا اور قریب 15 اوورز کا کھیل ہوا تھا ۔ خلیل احمد نے 38 رنز دے کے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم ایک موقع پر میچ میں اگئی تھی جب شامل حسین نے 53 رنز کے لیے 31 گیندوں کا سامنا کیا۔ ریلی روسو 29 گیندوں پر 62 رنز بنا چکے تھے۔پانچ چھکے اور پانچ چوکے انہوں نے لگائے لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم سنبھل نہ سکی تو 20 اوورز میں سات وکٹ پر 188 رنز تک رہی۔حارٹ رؤف نے چار اوورز میں 28 رن دے کے دو وکٹیں لیں۔ باقی کوئی بولر دو کھلاڑی آؤٹ نہیں کر سکا۔
پی ایس ایل 11 پوائنٹس ٹیبل
پشاور زلمی 8 میچز ۔15 پوائنٹس
ملتان سلطانز 8میچز 12 پوائنٹس
اسلام آباد یونائٹڈ۔ 7 میچز9 پوائنٹس
لاہور قلندرز 8 میچز 8 پوائنٹس
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ظ میچز 6 پوائنٹس
حیدراباد کنگز 7 میچز6 پوائنٹس
کراچی کنگز 7 میچز 6پوائنٹس
راولپنڈیز 8 میچز صفر پوائنٹ
پی ایس ڈبل ہیڈر ڈے
بدھ 22 اپریل کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی۔ لاہور ۔دوپہر
بدھ ہی حیدرآباد کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز۔ کراچی۔شام
