| | | | | | | |

پی ایس ایل 9 پلے آف آج،ملتان سلطانزکا مسلسل 5 واں کوالیفائر،ناقابل یقین ریکارڈ،زلمی کیلئے شدید تشویش

عمران عثمانی

پی ایس ایل9 آج14 مارچ 2024 سے ناک آئوٹ سٹیج کی جانب یے،یہ الگ بات ہے کہ ایونٹ کی 2 ٹاپ ٹیمیں کوالیفائر کی وجہ سے ایک فائدے میں ہونگی،شکست پر بھی ناک آئوٹ نہیں ہونگی،بلکہ ناٹ آئوٹ ہوگی۔کراچی کے نیشنل بنک میں آج سے فیصلہ کن جنگ شروع ہونے جارہی ہے۔

پی ایس ایل 9 پلے آف آج،ملتان سلطانزکا مسلسل 5 واں کوالیفائر،ناقابل یقین ریکارڈ،زلمی کیلئے شدید تشویش۔پاکستان سپرلیگ کے 9 میں سے 7 ایڈیشن ملتان سلطانز کھیلا ہے۔ان میں سے 5 بار وہ پلے آف میں پہنچا،حیرت انگیز طور پر وہ گزشتہ 5 ایڈیشن سے مسلسل نہ صرف پلے آف میں پہنچ رہا ہے بلکہ ٹاپ 2 ٹیمز میں رہنے سے اسے کوالیفائرکھیلنے کا موقع ملتا آیا ہے۔دوسرا اتفاق یہ دیکھیں کہ 2020 سے پلے آف کھیلنے والا ملتان سلطانز آخری 3 سال سے پلے آف کا ونز چلا آرہا ہے۔2020  میں بھی وہ کراچی کنگز سے ٹائی میچ کھیل کر سپر اوور ہاراتھا۔مگر 2021پھر 2022 اور پھر 2023 میں اس نے پی ایس ایل کوالیفائر کھیلے اور2 بار لاہور قلندرز اور ایک بار اسلام آباد کو شکست دی۔تیسرا اتفاق یہ ہے کہ وہ  گزشتہ3 سال سے  مسلسل پی ایس ایل فائنل کھیل رہا ہے۔ایک بار چیمپئن بنا،جب اس نے پشاور زلمی کو فائنل میں ہرادیا تھا۔اس کےبعد سے مسلسل 2 فائنل لاہور قلندرز سے ہارا ہے۔

پشاورزلمی نے پی ایس ایل 2024 لیگ مرحلے کے دونوں میچز میں سلطانز کو شکست دی ہے۔یہ وہ نفسیاتی برتری ہے جو بابر اعظم اور اس کی ٹیم کو ممتاز کرتی ہے لیکن پی ایس ایل 9 کے اوور آل سٹیج پر ملتان سلطانز دس میچز میں سے 7 کی جیت اور 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی،پشاور زلمی 10 میچز میں سے 6 جیتی اور 3 ہاری ہے،ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔اس کے 13 پوائنٹس ہیں۔معمولی سا فرق ہے۔دونوں نمبر ون اور نمبر 2 ہیں۔

پی ایس ایل لیگ کے آخری میچز میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑے 79 رنزکے فرق سے شکست دی جب کہ پشاور زلمی کراچی کنگز کے خلاف 147 رنزکا معمولی ٹوٹل کرکے بمشکل 2 رنز سے فتحیاب ہوئی ہے۔یہ فرق پشاورزلمی کو پریشان کرسکتا ہے۔

بیٹ کی دنیا میں پشاور زلمی 51 فیصد کے ساتھ فیورٹ اور ملتان  سلطانز 48 فیصد کے ساتھ اس کے نیچے ہے۔

پچ نئی ہوگی لیکن کیسی ہوگی،اس پر خاموشی ہے ۔لیگ میچزکے برعکس اس بار پلے آف میچزمیں بہتر ٹریک کی امید ہے،جہاں بیٹرز اور بائولرز دونوں کیلئے مواقع ہونگے۔موسم صاف رہنے کی پیش گوئی ہے۔باہمی مقابلوں میں 15 میچز ہوچکے۔ملتان سلطانز کو 5-10 سے برتری حاصل ہے۔

گزشتہ سال 2023 کے پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز نے کوالیفائر کھیلا تھا۔لاہور قلندرز کو ہراکر فائنل کا ٹکٹ کٹوایاتھا۔پشاور زلمی نے ایلمنٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹد کو شکست دی تھی لیکن ایلمنٹر 2 میں وہ لاہور قلندرز سے ہارکر فائنل سے باہر ہوگئے تھے۔یہ الگ بات  ہے کہ لاہور نے ملتان کو ہراکرٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا تھا۔

پی ایس ایل 7 مطلب پاکستان سپر لیگ 2022 کا پی ایس ایل کوالیفائر بھی ملتان نے لاہور کے خلاف کھیلا تھا اور28 رنزکی جیت کے ساتھ فائنل کا ٹکٹ کٹوایا تھا۔پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ سے ایلمنٹر ون ہاری تھی اور اسلام آباد لاہور قلندرز سے ایلیمنٹر 2 ہارکر باہر ہوئی اور فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنزسے ہراکر پہلی بار ٹائٹل جیتا تھا۔

پی ایس ایل 6 پاکستان سپرلیگ 2021 کو دیکھ لیں۔ملتان سلطانز نے کوالیفائر کھیلا،اس بار اس نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنزسے شکست دی۔ایلیمنٹر ون میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ہرادیا۔ایلمنٹر 2 میں پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جیتے لیکن فائنل میں پشاور زلمی کو ملتان سلطانز نے47 رنزسے ہراکر پہلا اور اب تک کا آخری پی ایس ایل ٹائٹل جیتا تھا۔

پی ایس ایل 5 مطلب پاکستان سپر لیگ 2020 کا کوالیفائر بھی ملتان سلطانز نے کھیلا تھا۔کراچی کنگز سے میچ ٹائی ہوا۔سپر اوور میں ملتان سلطانز ہاراتھا۔لاہورقلندرز نے پشاور زلمی کو ایلمنٹر 1 میں ہرایا۔ایلمنٹر 2 میں ملتان لاہور سے ہارا اور فائنل میںکراچی کنگز لاہور قلندرز سے جیت کر پہلی بار چیمپئن بناتھا۔

پی ایس ایل 4،پاکستان سپرلیگ 2019 میں ملتان سلطانز پلے آف سے باہر تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بناتھا۔

پی ایس ایل 3،پاکستان سپرلیگ 2018 میں ملتان کا ڈیبیو تھا۔پلے آف سے باہر تھا۔اسلام آباد چیمپئن تھا۔

پی ایس ایل پلے آف کی ہسٹری یہ بتاتی ہے کہ ملتان سلطانز اس بار بھی جیت جائے گا،پشاورزلمی کو ایک سنسنی خیز شکست ہوگی۔ٹاس کا سکہ جس کے حق میں گرا،وہ پہلے کیا کرے گا،یہ بھی اہم مرحلہ ہوگا۔پشاور زلمی شاید بیٹنگ اور ملتان سلطانز شاید بائولنگ کو ترجیح دے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے نیشنل بنک ایرینا کراچی میں شروع ہوگا۔

اب سمجھنے اور نکتے کی بات یہ ہے کہ ملتان سلطانز کے کیمپ میں کافی تبدیلیاں ہیں لیکن کپتان محمد رضوان فائنل کی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں اور ان کی ہی قیادت میں ٹیم کو پی ایس ایل کوالیفائر کے نشیب و فراز اور دبائو کا بخوبی علم ہے۔اس کے مقابلہ میں بابر اعظم کیلئے یہ سب نیا ہوگا۔زلمی میں آئے انہیں کم وقت ہوا ہے۔یوں ان کے اور ٹیم کیلئے تشویش یہ ہوگی کہ میچ کی رات اعصابی جنگ جیتنے کیلئے کیا کچھ دائو پر لگانا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *