لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل میں 2 ٹیمیں بڑھ گئیں،وینیوز بھی 4 کی بجائے 6 ہونگے،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 اور میزبان وینیوز کو 4 شہروں سے 6 شہروں میں کرنے کا منصوبہ ہے۔تیاری جاری ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )10 اگلے ماہ سے شروع ہوگی اورمئی کے دوسرے عشرے تک ہوگی لیکن یہ تبدیلی پی ایس ایل 11 یا پاکستان سپر لیگ 2026 سے ہوگی۔اگلے سال 6 سے 8 ٹیمیں کی جارہی ہیں اور پشاور کے ساتھ ایک اور وینیو کا اضافہ ہوگا۔اب تک پاکستان میں کراچی،لاہور،راولپنڈی اور ملتان اس کی میزبانی کرتے ہیں۔
پی ایس ایل 2026 میں کراچی کنگز،ملتان سلطانز،لاہور قلندز،پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔
پی ایس ایل ٹرافی کو پورے پاکستان میں گھمانے کا پروگرام بھی ہے۔