| | |

نسلی امیتیازی سلوک،انگلینڈ بورڈ عادل رشید کے بیان میں حائل

لندن،کرک اگین رپورٹ

File photo,sky sports

انگلینڈ کرکٹ بورڈ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے لگائے گئے  نسلی امتیازی سلوک کے الزامات کی انکوائری کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے اور اپنے ایک کھلاڑی عادل رشید کو سابق ہم وطن کپتان مائیکل وان کے خلاف گواہی دینے کے عمل میں رکاوٹ کا سبب بن رہا ہے۔

واقعہ یہ ہے کہ یارک شائر کائونٹی نسلی امیتازی سلوک کے حوالہ سے بدنام ہوچکی ہے۔اس کے ماضی کے کھلاڑی عظیم رفیق نے گزشتہ سالوں میں سنسنی خیز انکشافات کرکے کائونٹی کا سواستیاناس کردیا تھا ۔اب جو انکوائری ہونی ہے،اس کی تاریخ یکم سے 8 مارچ کے مابین ہے۔اس بار سابق کپتان مائیکل وان کے خلاف یہی کیس ہے۔عظیم رفیق کا ان پر الزام تھا۔عادل رشید بطور گواہ یا اس حوالہ سے اہم معلومات دینے کا کہہ چکے ہیں۔ان کی طلبی یکم سے 8 مارچ کے دوران ہوسکتی ہے۔

انگلینڈ نے یکم سے 14 مارچ کے مابین بنگلہ دیش میں 6 محدود اوورز کے میچز کھیلنے ہیں۔عادل رشید شامل ہیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ اس دوران اپنے لیگا سپنر کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے واپس بنگلہ دیش بھیجنا نہیں چاہتا۔اس نے یارک شائر کو پیشکش  کی ہے کہ  اس کیس میں عادل رشید کا بیان آن لائن لیا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *