| | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،سری لنکا سپر 12 میں کوالیفائی کرگیا،آئرش ٹیم کو بدترین شکست

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا نے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں اپنی ابتدائی برتری منوالی،پہلے مرحلے کے گروپ اے کے میچ میں اس نے آئر لینڈ کو70 رنزسے ہراکر سپر 12 کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے،اسے سپر 12 کے کس گروپ میں جگہ ملے گی،اس کا فیصلہ اگلے میچز میں ہوگا لیکن غالب خیال ہے کہ توقعات کے عین مطابق اسے گروپ 1 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا سے لڑنا ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچز،کیویز کو مسلسل دوسری شکست،بهارت ناقابل شکست

ابو ظہبی میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیل کر 7 وکٹ پر 171 رنزبنائے،اہم بات یہ تھی کہ اننگ  بد ترین طوفان کی زد میں تھی.8 رنز پر 3 وکٹیں گری تھیں. ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے گروپ اے کی ٹاپ پوزیشن کا یہ میچ تھا.
آئی لینڈرز اننگ کا طوفانی آغاز تھا. کوشال پریرا صفر،چندی مل 6 اور فرنینڈو بھی صفر پر گئے. تیسرے اوور میں سری لنکا نے 3 وکٹ پر صرف 9 رنز بنائے تھے. نازک ترین  موقع پراوپنر نسانکا نے 61 اورہاسارنگا ڈی سلوانے 71 قیمتی اسکور بنائے۔

جواب میں آئرش ٹیم مقابلہ ہی نہ کرسکی،شروع میں کچھ اچھا کھیلا لیکن بعد میں اس کی وکٹیں گرتی ہی چلی گئیں۔کپتان بلبرائن نے سب سے زیادہ 41 رنزبنائےپوری ٹیم 101 پر ڈھیر ہوگئی۔10 بالیں ابھی باقی تھیں۔تھیکشانا نے 3 وکٹیں لیں۔سری لنکا 70 رنز سے جیت گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *