کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔راولپنڈیز کی پی ایس ایل 11 میں بربادی،7 ویں شکست،قلندرز کا فائدہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ لاہور قلندرز 3 بڑی شکستوں کے بعد وننگ ٹریک تلاش کرنے میں کامیاب ہوگیا۔لیکن راولپنڈی پنڈیز کی بربادی بڑھ رہی ہے۔مسلسل 7 ویں پی ایس ایل شکست نے ہزیمت ہی بڑھادی،ساتھ میں لاہور قلندرز کا فائدہ کیا،جہاں اسے 2 پوائنٹس نلے،وہاں وہ مشترکہ طور پر 6 پوائنٹس کرکے کراچی،کوئٹہ،حیدر آباد کے ساتھ ہوگیا اور نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے چھٹنے نمبر پر آگیا ہے۔
لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔گزشتہ میچز کی برعکس پہلی بار اچھا آغاز لیا۔اوپنرز فخرزمان اورمحمد فاروق نے 11 اوورز سے ایک بال کم تک 121 رنزکا آغاز دیا۔یہاں محمد فاروق 63 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے41 بالیں کھیلیں۔5 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔پھر عبداللہ شفیق آئے،انہوں نے اگر چہ کم حصہ ڈالا۔فخرزمان کے ساتھ مل کر البتہ سکور 17.5 اوورز میں 191 رنز تک پہنچادیا۔عبداللہ شفیق 26 کرکے گئے تو سکندر رضا پہلی گیند پر صفر پر باہر ہوئے۔یہاں 4 رنز کے اضافہ سے فخرزمان بھی شاندار84 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے54 گیندیں کھیلیں۔11 چوکے اورایک چھکا لگایا۔لاہور قلندرز نے 4 وکٹوں پر 210 رنزبنائے۔محمد عامر نے25 اور رضااللہ نے 45 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں راولپنڈیز کا آغاز تباہ کن تھا۔شاہزیب خان 7 اور محمد رضوان 9 کرکے باہر تھے۔شاہین نے رضوان کا ایل بی ریویو پر اس وقت لیا،جب امپائز فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے۔تیز بال پر وہ لیگ سائیڈ ایل بی ڈبلیو تھے۔یاسر خان نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے صرف24 بالز پر اپنی ہاف سنچری مکمل کی۔اس سے راولپنڈیز 9 اوورز میں 2 وکٹ پر 87 سکور کرکے پھر مقابلہ پر آگئی۔قلندرز کو تیسری کامیابی 88 کے سکور پر حارث رئوف نے دلوادی،جب ڈیرل مچل اپنی غلطی سے غلط شاٹ سلیکشن پر 15 بالز پر 11 کرکے اسامہ میر کو کیچ دے بیٹھے۔1 رن کے اضافے سے بڑا نقصان پنڈی کو اس وقت ہوا،جب سیٹ بیٹر اسی حارث رئوف کے اوور میں 58 رنزبناکر فخرزمان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔انہوں نے200 کے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی اور صرف 29 گیندوں کا سامنا کیا۔6 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔100 کے ٹوٹل پر سام بلنگز 7 کرکے سکندر رضا کی بال سٹمپ ہوگئے۔یوں قلندرز کو 5 ویں کامیابی مل چکی تھی۔راولپنڈیز کی چھٹی وکٹ 110 اور 7 ویں 122 پر گری تو تمام امیدیں بھی زمین بوس ہوگئی تھیِں۔ایسے میں سعد بیگ نے اختتامی اوورز میں 26 بالز پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنزبناکر نہ صرف شکست کا مارجن کم کیا،بلکہ قلندرز کو نیٹ رن ریٹ بہت ہی اعلیٰ کرنے میں رکاوٹ ڈال دی۔راولپنڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 178 رنز کرنے میں کامیاب ہوہی گئی۔لاہور قلندرز نے 32 رنز سے جیت نام کی۔حارث رئوف نے 43 رنز دے کر3،شاہین آفریدی نے 19 رنز کے عوض 2 اور اسامہ میر نے 29 رنز کے ساتھ 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل صورتحال
ناقابل شکست پشاور زلمی سات میچز میں 13 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔آٹھویں نمبر پر موجود راولپنڈیز اپنے 7 میچز ہار کر پلے آف کی دوڑ سے باہرہوچکی ہے۔پلے آف مرحلے کی بقیہ تین جگہوں کے لیے چھ ٹیموں کے درمیان دوڑ۔ٹیبل پر سات میچوں میں نو پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود اسلام یونائیٹڈ اور چھ میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر کی ٹیم ملتان سلطانز مضبوط امیدوار ہے۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز 7 میچوں میں6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹنے نمبر پر موجود ہے کراچی کنگز چھ پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔کوئٹہ چوتھے اور حیدر آباد 5 ویں نمبر پر ہیں۔
پی ایس ایل 11 ،سپر سنڈے،ڈبل ہیڈر ڈے
پی ایس ایل 11 کا 28 واں میچ۔اتوار۔19 اپریل۔کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز۔دوپہر اڑھائی بجے۔کراچی
پی ایس ایل 11 کا 29 واں میچ۔19 اپریل۔پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔شام 7 بجے۔کراچی
