| | | | | |

کوہلی کے بعد راہول کا بھی وہی حال،جیت کی خوشی نہیں،محرومی پر سرعام افسوس

چنائی،کرک اگین رپورٹ

کوہلی کے بعد راہول کا بھی وہی حال،جیت کی خوشی نہیں،محرومی پر سرعام افسوس ۔کلاس دیکھیں اور جذبات بھی۔فرق سمجھیں۔جیت کی خوشی نہیں۔سنچری نہ ہونے کا دکھ ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے بھارت آسٹریلیا میچ کے حوالہ سےویرات کوہلی کی سٹوری آپ پڑھ چکے،اب ان کے ساتھ بھارتی فتح میں ریڑھ کی ہڈی بننے والے کے ایل راہول کو بھی دیکھ لیں۔کوہلی سنچری ضائع ہونے پر ڈریسنگ روم میں غصہ کررہے تھے تو کے ایل راہول تو بیچ بازار(پچ)کے اوپر ہی مایوسی میں گرسے گئے۔

ویرات کوہلی فتح گراننگ کھیل کر بھی ڈریسنگ روم میں غصہ کرتے رہے،وجہ جان لیں

بھارت کو جب جیت کیلئے 5 رنز درکار تھے تو اس وقت کے ایل راہول 91 پر تھے،ان کے خیال میں یہ تھا کہ وہ پہلے چوکا اور پھر چھکا لگاکر سنچری مکمل کریں گے۔انہوں نے پیٹ کمنز کو شاٹ کھیلی،ٹائمنگ اتنی اعلیٰ تھی کہ وہ چوکے کی بجائے چھکا ہوا۔میچ ختم  ہوا،بھارت بلند ہوا اور کے ایل راہول پچ پر نیچے ہوتے بیٹھ گئے۔97 پرواپسی ہوئی۔

آسٹریلیا جال میں پھنس گیا،بھارت کی جیت،کوہلی کا کیچ کتنا اہم

معلوم ہواکہ وہ پچ پر بیٹھے سنچری مکمل نہ ہونےکا غم منارہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *