| | | | | |

سعود شکیل نے تاریخ رقم کی،ڈبل سنچری میں نسیم کا بڑا حصہ

گال۔کرک اگین رپورٹ

سعود شکیل نے تاریخ رقم کی،ڈبل سنچری میں نسیم کا بڑا حصہ۔سری لنکا کے خلاف سعود شکیل  نے تاریخ رقم کردی۔پاکستان کے لئے پہلی ڈبل سنچری جڑ کر دنیائے کرکٹ کی توجہ پالی ہے۔ساتھ میں 8 ویں اور 9 ویں وکٹ پر پہلے نعمان علی اور پھر نسیم شاہ کے ساتھ 2 اچھی پارٹنرشپس لگادیں۔

گال میں پہلےٹیسٹ کے تیسرے روز آخری سیشن میں سعود شکیل نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ایک موقع پرپاکستان  کے 8 کھلاڑی 346 پر پویلین لوٹ گئے تھے۔نسیم شاہ نے کلاس دکھائی اور78  بالز کھیل کر 8 پر آئوٹ ہوگئےتھے۔انہوں نے 9 ویں وکٹ پر  سعود کے ساتھ مل کر 94 رنزکی شراکت بنائی۔وہ جب آئوٹ ہوئے تو سعود شکیل197 پر کھیل رہے تھے۔اگلے اوور میں سعود نے  پہلے 2 رنزبنائے،پھر چوکا لگا کر ڈبل سنچری مکمل کی۔کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔پاکستان کا اسکور 9 وکٹ پر 446 ہوچکا تھا۔

سعود شکیل نے سنچری 150 بالز پر بنائی تھی۔ڈبل سنچری انہوں نے  بالوں پر مکمل کی۔

سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 141 واں رن لے کر عبداللّٰہ شفیق اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑا،گال ٹیسٹ میں 141 واں رن سعود کے کیریئر کا 721 واں ٹیسٹ رن تھا۔

پاکستان کی جانب سے پاکستان کیلئے عابد علی نے ڈبل سنچری 2021 میں ہرارےمیں زمبابوے کے خلاف بنائی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *