| | | | | | | |

انگلینڈاور نیوزی لینڈ سے سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،امام الحق کیا کہتے

کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی نگاہیں ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل پر مرکوز ہیں۔اس کے لئے وہ واہ وارم اپ  ہورہے ہیں۔رواں سیزن کے قائد اعظم ٹرافی میں وہ6 اننگز میں صرف 38 کی اوسط سے صرف 228 ہی اسکور بناسکے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ سیریز تک فارم بحال ہوگی۔

امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز ایک وقفہ کے بعد ہیں۔انگلینڈ ٹیم 17 اور نیوزی لینڈ ٹیم 21 برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اور اس کے لئے بھرپور محنت کررہا ہوں اور مجھ سمیت پوری ٹیم ان سیریز کے لئے بہت پرجوش ہے۔

پیٹ کمنز کو جرمانہ،راتوں رات دونوں جانب کپتان بھی تبدیل،آسٹریلیا کی بیٹنگ

انگلش ٹیم اس ماہ کے آخر میںپاکستان پہنچے گی اور یکم دسمبر سے راولپنڈی ٹیسٹ میچ شیڈول ہے۔3 میچز کی سیریز کے فوری بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں 2 میچزکی سیریز کھیلے گی  جو جنوری 2023 کے پہلے ہفتہ تک مکمل ہوجائیں گے۔

پاکستان کے لئے یہ 2 سیریز کتنی اہم ہیں۔حال ہی میں ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہارنے والی گرین کیپس ٹیم 5 میں سے 4 میچز جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک جاسکتی ہے اور یہ فائنل اگلے سال کے وسط میں اوول میں ہوگا۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیسے ممکن،تمام امکانات

پاکستان فی الحال 51.85 کی پوائنٹس فیصد کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اسٹینڈنگ میں پانچویں نمبر پر ہے، لیکن اگلے دو مہینوں میں گھر پر فتوحات  کے ساتھ اپنے آپ کو ٹاپ دو فائنل اور اگلے سال کے فیصلہ کن میچ میں ڈال سکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *