| | | | |

شان مسعود،سٹمپ آئوٹ یا ناٹ آئوٹ،امپائر کنے کھلبلی مچادی،اوپنر باہر

کراچی،کرک اگین رپورٹ

تازہ ترین کرکٹ خبروں میں یہ ہے کہ شان مسعود،سٹمپ آئوٹ یا ناٹ آئوٹ،امپائر کنے کھلبلی مچادی،اوپنر باہر۔شان مسعود آئوٹ یا ناٹ آئوٹ۔نئی دلچسپ بحث شروع ہوگئی۔نیشنل بنک ایرینا میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے چوتھے ون  ڈے انٹرنیشنل میچ میں اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی،جب  اننگ کے 17 ویں اوور میں اسپنرسودھی نے فخرزمان کو آف سٹمپ کے باہر بال کی،اسے وائیڈ انداز میں کھیلتے ہوئے وہ بیٹ ہوئے۔وکٹ کیپرٹام بلنڈل نے کیچ اور اسٹمپ کی اپیل کی جو مسترد ہوگئی۔ریویو لیا گیا۔کیچ تو نہیں تھا لیکن بات اسٹمپ کی کوشش پر اٹک گئی۔

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ تھرڈ امپائر نے متعدد زاویوں سے چیک کیا،ایک زاویہ سے لگ رہا تھا کہ پائوں لائن سے کچھ اندر ہے۔باقی تمام زاویوں میں لائن پر لگا۔بہت طویل وقت صرف کرنے اور چیک کرنے کے بعد لیفٹ ہینڈڈ بیٹر شان مسعود کو اسٹمپ آئوٹ قرار دے دیا گیا۔قانون کے مطابق لائن پر پائوں ہو تو آئوٹ ہوگا۔لائن کے اندر بیٹ یا پائوں ہو تو ناٹ آئوٹ ہوگا۔

شان مسعود جنہوں نے55 بالز پر 44 رنزبنائے تھے اور وہ بڑی اننگ کے متمنی تھے،بدقسمتی کا شکار ہوئے اور باہر چلے گئے۔سوشل میڈیا پر تصاویر لے کر بحث جاری ہے۔

پاکستان نے 19 ویں اوور میں 2 وکٹ پر 100 اسکور مکمل کرلئے تھے۔بابر کھیل رہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *