| | | |

شاہین شاہ آفریدی کا عمران خان سے منفرد اظہار یکجہتی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

سابق پاکستان کرکٹ کپتان عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک کے بعد ایک کرکٹر سامنے آنے لگے ہیں۔تازہ ترین اضافہ شاہین شاہ آفریدی ہیں۔انہوں نے منفرد انداز اپنا یا۔شاید وہ جانتے ہیں کہ اظہار رائے کی یہاں قیمت ہوتی ہے،اس لئے انہوں نے ایک تصویر پر اکتفا کیا ہے لیکن یہ انداز بھی شاندار ہے۔

ایشیا کپ 2023، کونسل نے فیصلہ سنادیا،ایونٹ پاکستان سے گیا،اب کیا بچا،بریکنگ نیوز

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی ڈی پی تبدیل کی ہے اور اس میں عمران خان سے ہوئی پرانی ملاقات کی تصویر لگادی ہے۔

ان سے قبل سابق کپتان وسیم اکرم،وقار یونس،شعیب اختر،محمد حفیظ،سعید انور اور رمیز راجہ مختلف انداز،ویڈیو کلپس اور پیغامات میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کرچکےہیں۔سب نے کہا ہے کہ کپتان ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *