| | | | |

امریکا ٹی 10،شاہد آفریدی مارکر کھاکر ہیرو،آسمانی بجلی گرنے سے میچ ختم،کھلاڑی بھاگ پڑے

 

 

نیویارک ،کرک اگین رپورٹ

امریکا ٹی 10،شاہد آفریدی مارکر کھاکر ہیرو،آسمانی بجلی گرنے سے میچ ختم،کھلاڑی بھاگ پڑے

شاہد آفریدی آخری اوور میں 21 رنز کی مار کھاکر بھی ہیرو بن گئے۔ادھرآسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی میدان سے باہر نکل گئے۔میچ ختم ہوگیا۔ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا ہے۔

شیہان جے سوریا اور کیلون سیویج نے موریس ویل یونٹی کو نیویارک واریئرز کے خلاف 125 کے ہدف کے انتہائی قریب پہنچایا لیکن آخری اوور کا خزانہ  21 رنز بھی فتح پر مہر لگانے کے لیے کافی نہ رہا۔ آخری چھ گیندوں پر 28 رنز درکار تھے۔ اوور کی پہلی پانچ گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکے لگانے کے بعد جے سوریا کو کھیل کو برابر کرنے کے لیے ایک چھکا لگانا تھا لیکن شاہد آفریدی کا یارکر ان کو ہیرو بناگیا،سوریا کو گم کرگیا۔

اس سے قبل رچرڈ لیوی کے 25 گیندوں پر 66  رنز نےنیویارک کو 124 تک پہنچا دیا۔ تلکارتنے دلشان11 پر21) اور کامران اکمل کے24 رنز نے اچھی شروعات دیں۔ جواب میں کرس گیل ایک گیند پر 12 رن بنا کر گر گئے۔ اوبس پینر (12 پر 35) اور جے سوریا نے (10 میں 28) نے باؤنڈر فتح کو قریب لانے کی کوشش کی لیکن وہ لائن پر نہیں لے جا سکے۔ عمید آصف نے 22 رنز دے کر 3 اور دھمیکا پرساد نے 8 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

 

نئی ٹی 10 لیگ کا پہلا میچ ٹاس ہونے کے بعد ختم ہو گیا۔ رابن اتھپا کی قیادت میں، اٹلانٹا رائیڈرز نے ٹیکساس چارجرز کے خلاف باؤلنگ کا انتخاب کیا، جن کی قیادت بین ڈنک کر رہے تھے۔

ٹاس کے بعد میچ شروع ہونا تھا لیکن جب کھلاڑی واک آؤٹ کر رہے تھے تو سٹیڈیم کے آس پاس کے علاقے میں بجلی گرنے کی وارننگ دی گئی۔ پچ جلد ہی ڈھانپ دی گئی اور طویل انتظار کے بعد بالآخر میچ ختم کر دیا گیا۔

ایشیا کپ 2023 کمنٹری پینل کا اعلان،رمیز راجہ اچانک نکال دیئے گئے

دوسرے میچ میں بھی ایسا ہی نتیجہ دیکھا گیا – ٹاس کے بعد ختم ہوا۔ نیو جرسی ٹرائٹن کے کپتان گوتم گمبھیر نے سریش رائنا کی کیلیفورنیا نائٹس کے خلاف ٹاس میں تاخیر کے بعد باؤلنگ کرنے کا انتخاب کیا۔ میچ شروع ہونے کے وقت ہی بارش  آگئی ۔میچ ختم کردیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *