| | | | | | | |

آج بھی ٹریننگ کیمپ،کرکٹرز کا شرکت نہ کرنے کا اعلان،کوچز کی ڈریسنگ روم میں تقاریر

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف جیت گئی ہے۔اس کے باوجود قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ بدھ کو بھی شیڈول کیا گیا ہے لیکن اس میں قومی کرکٹرز نہیں ہونگے،پھر بھی کیمپ لگے گا۔

 

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق قومی اسکواڈ بدھ کو آئی سی سی اکیڈمی میں شیڈول ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔ٹریننگ سیشن کا آغاز شام 6 بجے ہوگا ۔ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہے گا ۔ٹریننگ سیشن میں مجموعی طور پر 7 کھلاڑی شرکت کریں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی بدھ کو آرام کریں گے۔یہ گیارہ کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

نیوزی لینڈ کو ہرانے پر باقی ٹیمیں کیا دعائیں مانگنے لگیں،مائیکل وان نے پردہ فاش کردیا

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ،فیلڈنگ و بائولنگ کوچز نے جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں کرکٹرز سے خطاب کیا ہے۔ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے خاموشی اختیار رکھی۔

میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ بہت اچھی جیت ہے۔شارجہ کی پچ مشکل تھی۔یہاں جو تھوڑی غلطیاں ہوئی ہیں۔وہ آگے نہیں ہونگی۔

فیلڈنگ کوچ نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے کہ اب وہ بائونڈری سے اچھی تھرو کرنے لگے ہیں،پہلے وہاں سے دکیاں بنتی تھیں،اب سمارٹ فیلڈنگ جاری ہے۔

بائولنگ کوچ ویرنن فلینڈر نے سب کی تعریف کی اور حارث رئوف کی 4 وکٹوں کو سراہا ہے۔ساتھ ہی کچھ ہدایات بھی دیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *