شان مسعود کی جواب طلبی بنتی ہے،تبدیلیوں اور فیصلوں نے بیڑا غرق کردیا،رمیز راجہ برس پڑے
لاہور،راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ
شان مسعود کی جواب طلبی بنتی ہے،تبدیلیوں اور فیصلوں نے بیڑا غرق کردیا،رمیز راجہ برس پڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے خوف ظاہر کیا ہے کہ یہی حال رہا تو فینز،سپانسرز دور ہوجائیں گے اور پھر وہی حال ہوگا جو ملک میں دیگر کھیلوں کا ہوا ہے۔
رمیز راجہ نے راولپنڈی میں بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی 6 وکٹوں کی جیت اور سیریز 0-2 سے اپنے نام کرنے پر کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو بہت بہت مبارک ہو،اس نے بڑی جیت نام کی ہے۔پاکستان کو بھی مبارک ہو کہ اس نے بدترین شکست لکھوالی ہے۔مجھے نہیں علم کہ پاکستان کرکٹ اب کیسے اٹھ سکے گی اور اس کے آگے کیا ہوگا۔انگلینڈ سیریز آرہی ہے۔وہ 3 ٹیسٹ کھیلیں گے اور ایک اور ناکامی پاکستان برداشت نہییں کرسکے گا۔فینز اب مذاق اڑانے لگے ہیں۔دور ہونے لگے ہیں۔فیملیز میں ڈسکس ہوا کہ یہ ہوا کیا ہے۔جواب کپتان کو دینا ہوگا۔شان مسعود کی جواب طلبی ہونی چاہئے،ناتجربہ کار بائولرز،ایسے بیٹرز اور ٖفٹنس ایشوز کا کپتان ہی ذمہ دار ہے۔شان مسعود کو جواب دینا ہے،اپنی پرفارمنس پر بھی جواب دینا ہے۔بنگلہ دیش نے پاکستان کو اس طرح نچوڑ کر رکھ دیا۔کیا یہ بائولنگ اٹیک انگلینڈ کو ہراسکے گا،سنگل ٹیسٹ بھی ایسے کھلاڑیوں سے جیت ممکن نہیں ہوگی۔اب کوئی پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کیوں دیکھے گا۔پاکستان کے پاس فاسٹ بائولرز ختم ہوگئے۔لوگ پچھتے ہیں کہ پاکستان کا فاسٹ اٹیک کہاں گیا ہے۔کیا جواب دیں۔
پلیئرز کا قصور نہیں ،بلکہ ۔جا وید میانداد اصل بات کرگئے
پاکستان کے پاس اب انفرادی سٹارز کی بھی کمی ہورہی ہے اور اسٹارز ازم بنتی ہے جیت کے ساتھ۔کوئی بھی پاکستان کیلئے نہیں رکے گا۔بابر اعظم آئوٹ آف فارم ہیں،ان کے بغیر کیوں دیکھے۔رضوان تن تنہا کب تک فائٹ کرسکیں گے۔ونرز ہی فین ونرز ہوا کرتے ہیں۔پاکستان نے کسی بھی ایریا میں جان نہیں دکھائی۔5 ویں روز کے کھیل میں پچ کی مدد تھی لیکن تمام بائولرز ناکام ہوئے۔6 وکٹوں کی شکست بد ترین ہے۔آگے کیا ہوگا۔مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔کپتان بدل دیا گیا۔بیٹنگ ایشوز ہیں۔فیلڈنگ ٹھیک نہیں۔پالیسی ٹھیک نہیں۔آپ کو کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے۔پاکستان کے تیز بائولرز کہاں گئے،ان کے پاس تو پیس بھی نہیں تھی۔میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔ٹینشن میں بھی ہوں،جب پاکستان ہارتا ہے تو ہمیں افسوس ہوتا ہے۔مایوسی ہوا کرتی ہے۔اس سے نکلنے کیلئے پالیسی بدلنی پڑے گی۔
شان مسعود کا ذمہ داری لینے سے انکار،10 ماہ ٹیسٹ کھیلیں گے تو یہی ہوگا،نیا کٹا کھول دیا
پاکستان کے سابق اوپنر رمیز راجہ جو کہ چیئرمین پی سی بی رہے ہیں۔کمنٹری بھی کرتے ہیں۔ان کی آواز سنی جاتی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ بیٹرز کی عقل دکھائی نہ دی۔بابر اعظم کے ایشوز کیوں نہیں ٹھیک کئے جارہے۔ہمارا بچنا مشکل ہے۔ہمیں اس کو ہی بیک کرنا ہوگا۔کرکٹ پورے ملک کو جوڑتی ہے۔پاکستان میں کرکٹ کا ایک جنون ہے۔گھر میں بات کرنے کا ایک لنک ہے۔اب تو ٹی 20 میں بھی بیڑا غرق ہوگیا ہے،اوور آل فائونڈیشن ہل گئی ہے۔پھر اسپانسرز ہاتھ اٹھادیتے ہیں،اگر یہی رہا تو سب دور ہوجائیں گے۔پاکستانی فینز دور ہونگے۔یوں کرکٹ کا حال ہی بھی دیگر کھیلوں کی طرح ہوجائے گا۔