| | | |

شبمان گل اور سارہ علی خان پھرہائی لائٹ،ان فالو کردیا

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

شبمان گل اور سارہ علی خان پھرہائی لائٹ،ان فالو کردیا۔بھارتی سپر اسٹار شبمان گل ان دنوں آئی پی ایل سنچریزکی وجہ سے خبروں میں ہیں لیکن آف دی فیلڈ سرگرمیاں بھی ہائی لائٹ رہتی ہیں۔

جمعہ کو جب انہوں نے آئی پی ایل 2023 کے پلے آف میں ممبئی انڈینزکے خلاف 129 رنزکی اننگ کھیلی تو رواں سیزن کی تیسری سنچری تھی،800 سے زائد اسکور ہوگئے تھے اور سب سے بڑھ کر ان کی ٹیم گجرات ٹائٹنز فائنل میں پہنچ گئی تھی۔کرکٹ میدانوں میں ہرجانب چرچے تھے۔ایسے میں ان کے حوالہ سے بھارتی میڈیا میں ایک خبر نے سپارک کیا۔

کوہلی کی شکست پر شبمان گل،ان کی بہن کو دھمکیاں،غلیظ زبان کا استعمال

وہ معاملہ ہے سارہ علی خان سے ان کے مبینہ تعلق کا۔دونوں میں ایک عرصہ سے  ڈیٹنگ اور افیئر کا معاملہ چل رہاتھا،میچ کے روز ہی سوشل میڈیا پر دونوں نے ایک دوسرے کو ان فالو کیا ہے،اس سے لوگوں اور فینزکی توجہ گئی ہے کہ ماجرا کیا ہے۔

آئی پی ایل 2023،شبمان کی ایک اور ریکارڈ سازسنچری،ممبئی کیلئے سائرن

میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ ہفتے قبل شبمان گل سے جب ان کے اس معاملہ پر کچھ یوں سوال ہوا کہ سارہ کے ساتھ کوئی سنجیدہ معاملہ چل رہا ہے تو انہوں نے اثبات میں جواب دیا تھا۔پھر ان سے سوال ہوا تھا کہ کون سی سارہ۔سارہ علی خان یا سارہ ٹنڈولکر جو کہ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہیں،اس پر انہوں نے جواب نہیں دیا اور سسپنس رکھا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *