| | | | |

بھارت کے خلاف تجربہ مختلف تھا،نسیم شاہ،پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی

کینڈی،کولمبو،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت سے میچ کھیلنے کے بعد کینڈی سے کولمبو  پہنچ گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کینڈی سے کولمبو بذریعہ بس روانہ ہوئی۔پاکستان ٹیم آج چار بجے بذریعہ چارٹرڈ طیارے کولمبو سے لاہور روانہ ہوگی۔پاکستان ٹیم سپر فور مرحلے کا میچ 6 ستمبر کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

گوٹم گمبھیر پہلی بار پاکستان کو مان گئے،کوہلی پر شدید تنقید،وکرام گپتا نے تواخیر کردی

قومی فاسٹ باولر نسیم شاہ نے بھی پاک بھارت میچ کے بعد گفتگو کی ہے اور کہا ہےکہ ون ڈے فارمیٹ تھوڑا تبدیل ہوتا ہے لیکن یہ تجربہ بہت مختلف تھا. ۔ بھارت کے خلاف ون ڈے کا تجربہ نیا تھا اللہ کا شکر ہے اچھی باولنگ ہوئی۔ ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے.  شروع میں گیند سوئنگ ہورہا تھا آپکے ہاتھ میں یہی ہوتا کہ اچھی جگہ باولنگ کرو جہاں میں کوشش کررہا تھا کرنے کی۔بھارت کے خلاف میں نے کوشش کی کہ انکو رنز نہ بنانے دوں. میں نے سوچا تھا کہ جہاں اچھی لائن سے باولنگ کی تو بھارت کے بیٹرز وکٹیں دینگے. ۔ شاہین آفریدی نے شروعات میں بہترین باولنگ کی.  حارث روف نے درمیان میں آکر بہت اچھی باولنگ کی. ٹیم کا ہر کھلاڑی کوشش کررہا تھا اور ہم کامیاب ہوئے. بچپن میں لاہور میں بہت کرکٹ کھیلی وہاں میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کرینگے. ۔ کوشش کرینگے کہ لاہور کے میچ کو انجوائے کریں اور جیتیں۔

جے شاہ کرکٹ فینز کیلئے ٹارگٹ،نجم سیٹھی نے بھارت اور اے سی سی پر تلوار چلادی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *