| | |

تاریخ کا پہلا ٹاپ کلاک ٹی 20 میچ،انگلینڈ کی ناکامیاں طویل،ویسٹ انڈیز جیت گیا

برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کی ناکامیاں طویل تر ہورہی ہیں۔ورلڈکپ ناکامی کے بعد ویسٹ انڈیز میں ون ڈے سیریز کی شکست کے فوری بعد اسے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے4 وکٹ سے ہرادیا ہے۔یہ تاریخ کا پہلا سٹاپ کلاک میچ تھا،اس میں دونوں جانب سے وقت کی پابندی ہوئی اور اوور تبدیلی میں ایک منٹ سے زائد کسی نے نہ لیا یوں،یوں یہ میچ بغیر کسی ہنگامہ کے ختم ہوگیا۔

آندرے رسل نے  تھرو بیک آل راؤنڈ کارکردگی کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی واپسی کا جشن منایا، ویسٹ انڈیز نے بارباڈوس میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی  سیریز میں برتری لے لی۔پاور پلے میں انگلینڈ کی جانب سے شاندار آغاز، فل سالٹ کے 20 گیندوں پر 40 رنز پررسل کی تین وکٹوں  نے بریک لگائی۔انگلش ٹیم 3 بالز قبل 171 پر آئوٹ ہوگئی۔جوس بٹلر نے 39 رنز کئے۔الزاری جوزف نے بھی 3 آئوٹ کئے۔ ویسٹ انڈیز نے123 پر چھٹی وکٹ گنوادی لیکن ساتویں وکٹ کے لیے 21 گیندوں میں 49 رنزرومین پاول اور آندرے رسل نے بناکر کام آسان کیا۔پاونے 15 بالز پر 31 اور رسل نے14 بالز پر 29 رنز بنائے۔میزبان ٹیم11 بالز قبل 172 اسکور کے ساتھ میچ جیت گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *