| | | |

میلبرن ٹیسٹ کا تیسرا روز تمام،ناک پر دم کرنے والے مارش اور سمتھ بھی آئوٹ

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

میلبرن ٹیسٹ کا تیسرا روز تمام،ناک پر دم کرنے والے مارش اور سمتھ بھی آئوٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے سٹیون سمتھ اور مچل مارش کو ان کی سخت مزاحمت کے بعد میدان بدر کردیا لیکن آسٹریلیا 16 رنز وکٹ کی بدترین پوزیشن سے اب 187 رنز6 وکٹ پر تیسرے روز کے کھیل کا اختتام کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔آسٹریلیا کی مجوعی برتری 241 رنزکی ہوگئی ہے اور اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔

میلبرن (ایم سی جی ) میں  کھیل کے تیسرے روز دس وکٹیں گریں۔پاکستانی ٹیم 264 رنزبناکر آئوٹ ہوئی،محمد رضوان42 کرگئے۔پیٹ کمنز نے 5 آئوٹ کئے۔

حسن علی نے دوران میچ ہزاروں فینز کو نئے کھیل پر لگادیا،ڈانس بھی کروایا

آسٹریلیا نے54 رنزکی لیڈ کے ساتھ اننگ شروع کی تو پہلی 2 وکٹیں 6 پر گرچکی تھیں ۔لنچ کے فوری بعد 2 وکٹیں 16 پر گریں تو آسٹریلیا 16 پر 4 ٹاپ آرڈر سے محروم ہوگیا تھا،یہاں عبداللہ شفیق نے  46 کے مجموعہ پر مچل مارش کا آسان کیچ ڈراپ کردیا جو اس وقت 20 پر تھے،بس وہ کیچ گیا تو میچ بھی گیا۔

سمتھ اور مارش نے 5 ویں وکٹ پر 153 رنزکا سٹینڈ لے کر پاکستان سے میچواپس چھین لیا لیکن مچل مارش یوں بد قسمت رہے کہ وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 96 رنزبناکر سلپ میں کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔دن کی آخری بال پر سمتھ شاہین آفریدی کی گیند پر50 رنز بناکر کیچ ہوئے،انہوں نے 176 بالیں کھیلٰں۔

سرفراز احمد بابر اعظم سے کیا کہنے یہاں تک پہنچے

کینگرز کا اسکور 6 وکٹ پر 187 تھا،برتری 241 کی ہوگئی ہے۔پاکستان کی جانب سےشاہین اور میر حمزہ نے 3،3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *