دنیائے کرکٹ حیرت زدہ،ناقابل یقین واقعہ ،لبوشین شرمناک غلطی پر لال سرخ،امپائراپنی مستی میں
برسبین ،کرک اگین رپورٹ
دنیائے کرکٹ حیرت زدہ،ناقابل یقین واقعہ ،لبوشین شرمناک غلطی پر لال سرخ،امپائراپنی مستی میں۔یہ بچوں کی کرکٹ ہوتی تو بھی شور مچ جاتا لیکن بگ بیش جیسی لیگ تھی۔آسٹریلیا کا گرائونڈ تھا۔مارنس لبوشین جیسے بیٹرز وکٹ پر موجود تھے۔حریف ٹیم میں انٹرنیشنل کھلاڑی،ہزاروں کا کرائوڈ۔لائیو کرکٹ میچ۔اس کے باوجود لبوشیبن اور ان کے اپرٹنر سے ایسی غلطہ ہوگئی جس کا کرکٹ تاریخ میں تصور بھی نہیں ہوسکتا ہے۔اننگ کے درمیانی اوور میں لبوشین اور سیم بلنگز وکٹ کے غلط سرے پر چلے گئے یا یوں کہہ لیں کہ لبوشین سیم بلنگز کی جگہ اور بلنگز لبوشین کی جگہ آگئے۔
واقعہ یہ تھا کہ بگ بیش لیگ میچ میں برسبین کے مقام پر پتےھ سکارچر اور برسبین ہیٹ کا میچ تھا۔اننگ کے دس اوورز مکمل ہوئے تو سٹرائیک پر لبوشین کو آناتھا،ان کی بجائ سیم بلنگز آگئے۔میدان میں موجود فینز حیرت میں گم اور امپائرز اپنی مستی میں مگن تھے کہ برسبین ہیٹ کیلئے 11 ویں اوور کی پہلی بال لبوشین کی بجائے بلنگز نے کھیل ڈالی اور سنگل لیا،اگلی بال پر لبوشین 45 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔
پھر کیا تھا،ان کا چہرہ سرخ ہوگیا،ان کو یہ بھی اندازا ہوگیا تھا کہ غلط ہوگیا ہے۔کمنٹیٹرز نے اسے غیر معمولی اور کرکٹ فینز نے اسے کرکٹ ہسٹری میں بڑی غلطی قرار دیا ہے۔