| | | | |

بین سٹوکس اور روہت شرما میں ٹاس ،انگلش ٹیم 62 برس بعد سابقہ سلیکشن کے ساتھ کھیل رہی

حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ

بھارت بمقابلہ انگلینڈ،پہلا ٹیسٹ،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،25 جنوری سے براہ راست،حیدر آباد سے لائیو ٹیسٹ اسکور کارڈ،کرکٹ۔

بین سٹوکس اور روہت شرما میں ٹاس ،انگلش ٹیم 62 برس بعد سابقہ سلیکشن کے ساتھ کھیل رہی ۔بین سٹوکس اور روہت شرما میں پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔انگلینڈ  نے ٹاس جیت  کر  پہلے بیٹنگ  کا  اعلان کیا ہے۔

انگلینڈ نے 62 برس بعد وہ کردکھایا جو پہلے 6 عشروں میں نہیں تھا۔آخری مرتبہ 1962 میں ہوا تھا اور یا پھر اب ہوگا۔آج سے بھارت کے خلاف 5 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ حیدرآباد دکن میں شروع ہے۔اس کے لئے اس نے صرف ایک پیسر مارک ووڈ کھلایا ہے۔باقی  بائولنگ میں 3 ریگولر اور پارٹ ٹائم اسپنر ملا کر4 اسپنرز کھلائے گئے ہیں۔یہ ایک عجب بات ہوگی۔سپن وکٹٰن بنانے والے بھارت،اسپنرز کو بہتر کھیلنے والے بھارتی بیٹرز کو اسپنرز کے ساتھ ہی شکار کا منصوبہ کچھ مشکل چیلنج ہوگا لیکن انگلینڈ یہ سب کررہا ہے۔انگلینڈ اس سے قبل 1962 میں ایک پیسر اور 4 اسپنرزکے ساتھ ٹیسٹ کھیلا تھا۔

پاکستانی نژاد کرکٹر سےنسلی امتیازی سلوک،بھارتی پالیسی پر انگلینڈ بورڈ کا نیا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک ایسی سپن پچ تیارکی ہے جس کے دونوں جانب  پانی کی گراوٹ اور درمیان میں خشکی ہے۔پچ پر ابھی سے خرابی کے آثار ہیں اور بڑے دراڑ ہیں،اس لئے کہا جاسکتا ہے کی یہاں بڑے ڈرامے ہونگے۔انگلینڈ کے پاس جیک لیچ کے علاوہ کوئی تجربہ کار اسپنر نہیں ہے۔ریحان احمد کے پاس تجربہ نہیں ہے اور ٹام ہارٹلے تو محض معمولی ڈومیسٹک تجربہ رکھتے ہیں۔

بھارت میں بھارتی اسپن اور اس کے اسپنرزکے ساتھ انگلینڈ کے بز بال کا مقابلہ پڑے گا۔بز بال ڈریسنگ روم سے کوڈورڈز پر پلیئرزکی رہنمائی کا ایک فارمولہ ہے ۔دیکھیں یہاں پیپر ورل چلے گا یا بھارت کی پچ کا کمال۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *