| | |

پھر کلین سوئپ،ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش کے ہاتھوں چت

پروویڈنس،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ایک اور حساب بھی برابر ہوا۔ویسٹ انڈیز ااور بنگلہ دیش میں کھیلے گئے 44 ون ڈے  میچز میں مقابلہ 21-21 سے برابر،2 میچز بے نتیجہ رہے

پھر کلین سوئپ،ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش کے ہاتھوں چت۔بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل چوتھی باہمی ون ڈے سیریز جیت لی ہے،یہ اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ اس نے ایسا ویسٹ انڈیز کے اندر جاکر بار بار کیا ہے اور ساتھ میں کلین سوئپ بھی کردیا ہے۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز میں 2009 میں کلین سوئپ کیا تھا۔اپنے ملک میں گزشتہ سال 2021 میں کیا تھا۔2018 میں اپنے ملک اور ویسٹ انڈیز میں جاکر 3 میچزکی کی سیریز 1-2 سے جیتی تھیں۔یہ اس لئے کارنامہ ہے کہ گزشتہ 5 سال سے اس نے کیریبین ٹیم کے ہاتھ پائوں پھلاکر رکھ دیئے ہیں۔

ویسٹ انڈین بیٹنگ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی فلاپ

ہفتہ کو پروویڈنس میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم نے 179 رنزکا ہدف 9 گیندیں قبل6 وکٹ پر  پورا کرلیا۔بنگلہ دیش نے  4 وکٹ سے میچ جیتا،سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔ لٹن داس کے 50،تمیم اقبال کے 34 اور نور الحسن کے  ناقابل شکست 32 رنز نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گوکیش موٹی کی بائولنگ اعلیٰ رہی،10 اوورز میں صرف 23 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل میزبان ٹیم ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیلی اور 8 بالز قبل 178 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔کپتان نکولس پورن کے 73 نمایاں رنز تھے۔تیج الاسلام کی 28 رنزکی عوض 5 وکٹیں تھیں۔

اس سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ میزبان ٹیم نے تینوں میچز میں پہلے بلے بازی کی اور انتہائی قلیل اسکور تک جاسکے۔بنگلہ دیش کے بائولرز نے تینوں میچز میں ویسٹ انڈیز کو تباہ کرکے رکھ دیا۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ نہیں تھی،اس لئے اس کا پوائنٹس ٹیبل پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *