کرک اگین رپورٹ۔پاکستان میں اگلے 2 سال کیلئے سہہ ملکی کپ فائنل،بڑی ٹیمیں مدعو۔کرکٹ کی تازہ ترین اور بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملکی کپ کو مستقل بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کیلئے اگلےدو سالوں کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔اس کا مقصد 2027 ون ڈے ورلڈکپ کیلئے بہترین تیاری مقصود ہوگی۔اس سلسلہ میں پہلے 2026 اور پھر 2027 کیلئے مختلف ٹیموں کو مدعو کیا جائے گا۔
پاکستان نے اس سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 ملکی کپ کا انعقاد کیا،جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ نے شرکت کی۔اگلےسالوں میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کو باری باری سہہ ملکی کپ میں لانے پر کام جاری ہے۔ایک روزہ باہمی سیریز کی جگہ اب ٹرائی نیشن ایونٹ کیلئے کوششیں ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں 3 ملکی کھیلنے پر خوشی ظاہر کی ہے اور مستقبل میں اس کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے اور اپنے ملک میں بھی ایسا ہی ایونٹ کروانا چاہتا ہے۔افغانستان کرکٹ ٹیم اگلے2 برسوں میں سے ایک ایونٹ میں تیسری ٹیم ہوگی۔