| | | | |

چوبیس گھنٹے کی چاندنی،پھر اندھیرنگری،پاکستان کو بد ترین شکست،انگلینڈ کی پھر برتری

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

چوبیس گھنٹے کی چاندنی،پھر اندھیرنگری،پاکستان کو بد ترین شکست،انگلینڈ کی پھر برتری۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تعارف،24 گھنٹے کی چاندنی،پھر اندھیری رات۔جمعہ اور ہفتہ کی رات پاکستانی بیٹرز کی آنکھوں کے سامنےا ندھیرا چھاگیا۔یہی ٹیم 24 گھنٹے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی فلاڈ لائٹس سے زیادہ چمک رہی تھی جب اس کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے  اکیلے 200 اسکور کاہدف حاصل کرلیا۔10 وکٹ کی جیت رقم کی۔اب بھی وہی میدان تھا اور اس سے ملتا جلتا ،تھوڑا سا سخت چیلنج۔ٹیم 221 رنزکے جواب میں 8 وکٹ پر 158 رنز بناسکی،انگلینڈ 63 رنز سے جیت گیا۔

انگلینڈ کا لمبااسکور،بابر اور رضوان کو بڑا چیلنج کردیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی مین کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں 200 کی بجائے 222 رنزکا چیلنج تھا۔گزشتہ رات یہ چیلنج قبول کرنے والی ٹیم کے وہی اوپنرز ایسے آئے کہ جیسے سافٹ ویئر ہی بدلا گیا ہو۔بابر اعظم اور محمد رضوان 8،8 رنزبناکر 21 کے ٹوٹل تک واپس آگئے۔اسی اسکور پرحیدر علی 3 اور 7 رنز کے اضافہ کےساتھ 28 کے مجموعی اسکور پرافتخار احمد 6 رنزکرکے بیٹ بغل میں دبائے پویلین میں پنال لیتے نظر آئے۔بابر ،حیدر اور افتخار نے توکیچ  پریکٹس کروائی۔اس کے بعد واپسی کہاں ممکن تھی۔

شان مسعود کو یہ موقع ملا کہ وہ رک کر کچھ کرتب دکھاتے ،وہ کوئی بڑا کرتب جیسے جیت تو نہ لاسکے لیکن  اہف سنچری کرگئے۔90 کے اسکور پر ان کا ساتھ دینے والے خوشدل شاہ بھی 29 رنزکے ساتھ آئوٹ ہوئے تو منفی ایک فیصد امید بھی ختم ہوگئی۔اس کے بعد محمد نواز بھی 19 رنزپر ہمت ہارگئے۔عثمان قادر صفر پر گئے۔پاکستانی اننگ  8 وکٹ پر 158 رنز تک محدود رہی۔شان مسعود 40 بالز پر 66 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ آئے۔انگلینڈ کی جانب سےمارک ووڈ نے 25 رنز دے کر 3 اورعادل رشید نے 32 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھلایا،اس نے صرف 3 وکٹ پر 221 اسکور کئے۔پاکستانی بائولنگ لائن فیل ہوگئی۔بین ڈکٹ اور ہیری بروکس نے چوتھی وکٹ پر صرف 69 بالز پر 139 رنزکی ناقابل شکست شراکت بنائی۔ڈکٹ42 بالز پر 70 اور ہیری بروکس35 بالز پر 81 رنزکی بڑی جارحیت دکھاگئے۔ان سے قبل فل سالٹ 8 اور ول جیکس 40 رنزبناگئے۔ڈیوڈ میلان نے 14 کئے۔انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 221 رنزبنائے۔پاکستان کی جانب س عثمان قادر نے 2 وکٹ کے لئے 48 رنزکی مارکھائی۔داھانی کو سب سے زیادہ 62 رنز کی مار پڑی،کوئی وکٹ نہ تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *