وڑگیا،آئی سی سی کی جانب سے لاہور،راولپنڈی،کراچی کیلئے اہم اعلان،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا وڑ گیا۔آئی سی سی نے پاکستان میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے وینیوز پر ورکنگ کو تسلی بخش قرار دے دیا،فروری کے شروع میں باقاعدہ اعلان آئی سی سی کی جانب سے ہوگا۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کرک اگین نے آئی سی سی ہیڈ کوراٹر دبئی کے ایک ذرائع سے اس کی تصدیق حاصل کرلی ہے۔پاکستان میں قذافی اسٹیڈیم لاہور،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی اور نیشنل بنک ایرینا میں کنسٹرکشن کاکام جاری تھا،جسے فروری کے شروع میں مکمل کرلیا جائے گا اور ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل آئی سی سی کو اس کا کنٹرول دیا جائے گا۔سہہ ملکی کپ کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے،جسے آئی سی سی نے قبول کیا ہے۔
بھارتی میڈیا،ایک گروپ سپورٹس تک کو اطلاع ہے کہ یہ نیوز بلکہ کرکٹ بریکنگ نیوز کو سنبھال لیں کیونکہ آئی سی سی سے آپ کو تصدیق مل جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے لاہور،کراچی،راولپنڈی کے ساتھ دبئی میں شروع ہوگی۔بھارت اپنا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کیخلاف دبئی میں کھیلے گا۔