محمد رضوان کی ویڈیو کیوں وائرل،پاکستان کا اگلا میچ بیٹنگ پچ پر،وقت بھی تبدیل
کولکتہ،بنگلورو:کرک اگین رپورٹ
محمد رضوان کی ویڈیو کیوں وائرل،پاکستان کا اگلا میچ بیٹنگ پچ پر،وقت بھی تبدیل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسے یہ بھی عجب ہے۔پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھی کمال کردیا۔بنگلہ دیش میچ میں جب اننگ کے 43 ویں اوور میں شاہین آفریدی کی اپیل امپائر نے مسترد کی تو کپتان بابر اعظم نے وکٹ کیپپر محمد رضوان سے پوچھا کہ کہ ریو ہے یا نہیں ،اس پر رضوان نے جواب دینی کی بجائے بنگلہ دیشی بیٹرتسکین سے پوچھا کہ بتائو بال پیڈ پر لگی ہے یا بیٹ پر۔پھر اس سے پوچھ کر رضوان نے اپنے کپتان سے کہا کی یہ کہہ رہا ہے کہ بال بیٹ پر لگی ہے۔پھر کیا تھا،ہر جانب قہقہے لگ گئے۔پاکستان نے ریویو نہیں لیا،سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہے۔
بھارتی بورڈ کی اپنے ہی 2 شہروں میں آتش بازی پر پابندی،فلسطینی جھنڈے لہرانے پر 4 گرفتار
اسے مذاق کے طور پر لیا گیاہے،خوب ہنسی مذاق ہوا۔پاکستان سے شکست کے بعد کولکتہ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بس کے سامنے ان کے فینز نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیاگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی منزل بنگلورو ہے،جہاں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔کیوی ٹیم میں ہارڈ ہٹرز ہیں،شاید نیوزی لینڈ کی وجہ سے اگلے میچ کی پچ پاکستان کو بہتر ملے گی،جہاں رنز زیادہ بنتے ہیں اور بائولرز کو مشکل ہوگی۔یہ میچ بنگلورو میں ہفتہ 4 نومبر کو صبح دس بجے ہوگا۔یوں پاکستان کے اس میچ کا وقت تبدیل ہے۔یہ دن کا میچ ہوگا،اس سے قبل کے اس کے میچز ڈے نائٹ تھے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 سیمی فائنل،پاکستان 2 راستوں سے سیمی فائنل اچک سکتا،کیسے