| | | | | | | |

ورلڈکپ 2023 وارم اپ میچز کا شیڈول جاری،پاکستان کے 2 تگڑے مقابلے

 

 

دبئی ،کرک اگین رپورٹ

 

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچز کی تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ میچ 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہندوستان کے تین مقامات گوہاٹی، حیدرآباد اور ترواننت پورم میں  ہوں گے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پچھلے مقابلوں کی طرح وارم اپ فکسچر 50 اوورز فی سائیڈ کے ہوں گے، لیکن ان کو ون ڈے کا درجہ نہیں ہوگا کیونکہ ٹیموں کو ان میچوں میں اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کے تمام ارکان کو میدان میں اتارنے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان کو تگڑے میچز ملے ہیں۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے جوڑ پڑے گا۔

جمعہ 29 ستمبر

بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا، بارساپارا کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی
جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان، گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم
نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد

30 ستمبر بروز ہفتہ

بھارت بمقابلہ انگلینڈ، برسپارا کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی
آسٹریلیا بمقابلہ نیدرلینڈز، گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم

پیر 2 اکتوبر

انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، برسپارا کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی
نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم

منگل 3 اکتوبر

افغانستان بمقابلہ سری لنکا، بارساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی
انڈیا بمقابلہ نیدرلینڈز، گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *