| | | | | | | | | | |

ورلڈکپ وارم اپ میچز،پاکستان کی بیٹنگ،اوپنر تبدیل،سری لنکا کی بلے بازی،تیسرا میچ بارش سے موخر

حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ وارم اپ میچز،پاکستان کی بیٹنگ،اوپنر تبدیل،سری لنکا کی بلے بازی،تیسرا میچ بارش سے موخر۔کرکٹ ورلڈکپ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے وارم اپ میچز کا آغاز ہوگیا ہے۔حیدرآباد دکن میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا اور پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے اوپنر بدل دیئے ہیں۔فخرزمان کو پیچھے کردیا ہے۔امام الحق کے ساتھ عبداللہ شفیق اوپن کرنے آئے ہیں۔اس میچ کی خاصیت یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پاکستان کے خلاف بیٹنگ کیلئے آئیں گے۔دونوں اسکواڈز میں شامل تمام 15،15 کھلاڑی کھیل سکیں گے۔امام الحق آئوٹ ہوگئے ہیں۔وہ ایک رن کرسکے۔

ادھر گوہاٹی میں ایک اور وارم اپ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا اعلان کردیا ہے۔سری لنکن بیٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

تراونت پورم میں افغانستان اور جنوبی افریقا کا وارم اپ میچ بارش کی وجہ سے شروع نہیں ہوسکا ہے۔میچ کا ٹاس بھی ابھی ممکن نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *