| | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت کی سنسنی خیزواپسی،آسٹریلیادفاعی لائن پر،4 وکٹ گنوادیں

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت کی سنسنی خیزواپسی،آسٹریلیادفاعی لائن پر،4 وکٹ گنوادیں،کہا جاسکتا ہے کہ بھارت نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2023 میں قدرے واپسی کی ہے۔کھیل کا تیسرا روز اس کے نام رہا،کینگروز دبے دبے رہے۔پہلے بھارت کو بہت جلد آئوٹ کرنے میں ناکام ہوئے۔نتیجہ میں بھارت نے ابتدائی 6 وکٹیں جلد گنوانے کے باوجود ٹوٹل اتنا کیا کہ خسارہ کم سے کم ہوگیا۔پھر یہی نہیں،آسٹریلیا کو دوسری اننگ میں دفاعی لائن اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔

اوول میں جمعہ کو بھارتی ٹیم اجنکا رہانے کے 89 اور شردول ٹھاکر کے 51 رنزکی مدد سے 296 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی۔پیٹ کمنز کو 3 وکٹیں ملیں۔آسٹریلیا کی پاکٹ میں 173 رنزکی برتری تھی لیکن اس کا دوسری اننگ میں آغاز اور انداز برا تھا۔

اس نے 44 اوورز کی بیٹنگ میں 4 وکٹ پر صرف 123 رنزبنائے۔یوں مجموعی سبقت 296 اسکور کی ہے اور 6 وکٹیں باقی ہیں،کل بھارت آسٹریلیا کو جلد آئوٹ کرکے ایک قابل منزل ہدف پر لاکر اسے عبور کرنے کا چیلنج قبول کرسکتا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی ،آئی سی سی کا دوٹوک اعلان آگیا،پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے متعلق کیا کہا

آسٹریلیاکی دوسری باری میں ڈیوڈ وارنر 1،عثمان خواجہ 13 اورسٹیون سمتھ 34 ،ٹریوس ہیڈ 18 رنزبناسکے۔لبوشین 41 پر کھیل رہے ہیں،رویندرا جدیجاکی 2 وکٹیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *