| | |

انڈے کا پنڈا،کوہلی صفر پر آئوٹ،بد ترین ون ڈے سیریز

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی کا ڈرائونا خواب طویل ہوگیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی ناکام،صفر کی ہزیمت سے دوچار ہوکر پویلین جالوٹے۔ویرات کوہلی اس پوری اننگ میں 10 سے بھی کم ایوریج کے ساتھ اسکور کرسکے،ایسا انکے کیریئر میں دوسری بار ہوا ہے۔پہلی مرتبہ 2012 میں پاکستان کے خلاف پوری سیریز میں وہ 5 سے بھی کم اوسط کے ساتھ اسکور کرسکے تھے۔اتفاق یہ بھی ہے کہ دونوں بار یہ واقعہ ہوم گرائونڈ میں پیش آیا۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم پی ایس ایل دیکھنے میں مگن،راز کیا

جمعہ کو احمد آباد میں کھیلے جارہے آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ابھی اسکور 16 تک ہی پہنچا تھا کہ ایک ہی اوور میں پہلے روہت شرما اور پھر ویرات کوہلی آئوٹ ہوگئے۔بھارتی کپتان تو 13 کرگئے ،کوہلی انڈے کا پنڈا ثابت ہوئے۔اس طرح 3 میچز میں وہ 30 اسکور بھی ہ نہ کرسکے۔بھارت نے اب تک 3 وکٹ پر73 اسکور کئے تھے،18 اوورز کا کھیل ہوگیا تھا۔میچ جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *