| | | | | | |

آسٹریلیا کی پوری ٹیم پی ایس ایل دیکھنے میں مگن،راز کیا

ملیبورن،لاہور:کرک اگین رپورٹ

File photo

آسٹریلیا کی پوری ٹیم پی ایس ایل دیکھنے میں مگن،راز کیا.دورہ پاکستان سے قبل پوری آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے پی ایس ایل 7 پر نظریں گاڑھ لی ہیں۔کراچی کے بعد لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن پر اس وقت آسٹریلین کرکٹ ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کی بھرپورنگاہیں مرکوز ہیں۔اپنے ملک میں موجود ٹاپ آسٹریلین پلیئرز سمیت ان کے کوچز باقاعدگی کے ساتھ میچز دیکھ رہے ہیں۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹاپ کھلاڑی بیک وقت تسلسل کے ساتھ پی ایس ایل 7 کے میچز کو انجوائے کررہے ہیں۔

آئی پی ایل کےلئے آسٹریلین پلیئرزکو نئی حیران کن ہدایت،آج ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز

اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے تھنک ٹینکس نے اپنے پلیئرز کو اس کی خاص ہدایات جاری کی ہیں۔اس کی وجہ 24 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔کھلاڑی پی ایس ایل میچز سے پاکستانی پچز،کھلاڑیوں کے کھیل،ان کی کوالٹی اور کمزوریوں سے آگاہ ہورہے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ انہیں کہا گیا ہے کہ اس معاملہ پر وہ روزانہ یا میچزکی بنیاد پر اپنے کوچز اور قریبی ساتھیوں سے ڈسکس بھی کریں۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم پی ایس ایل دیکھنے میں مگن،راز کیا.کرکٹ آسٹریلیا نے اس سے قبل پاکستان  کے ڈومیسٹک کرکٹ ریکارڈز،پچزکی معلومات بھی لی تھیں لیکن اس معاملہ میں انہیں زیادہ مدد نہیں ملی ہے۔نتیجہ میں بورڈ نے اپنے کرکٹرز کو پی ایس ایل دیکھنے کی ہدایات جاری کیں،اس سے اگر چہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ جتنی مدد نہیں ملے گی لیکن اس کے باوجود پی ایس ایل میں شریک ٹیسٹ کرکٹرز شان مسعود،محمد رضوان،فہیم اشرف،شاداب خان،حسن علی،شاہین آفریدی،بابر اعظم سمیت اہم پلیئرز کی کارکردگی،اسٹائل،تیکنیک اور سب کچھ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم اس ماہ کے آخر میں پاکستان اترے گی۔اگلے ماہ کی 4 تاریخ سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا،اس کے بعد 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ بھی کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *