| | |

انگلش کرکٹ پر تاریک سائے،2 پلیئرز احتجاج کی راہ پر

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلش کرکٹ پر تاریک سائے،2 پلیئرز احتجاج کی راہ پر۔انگلینڈ کرکٹ اس سال آگ پر ہے۔2 اہم پلیئرزکی جانب سے رد عمل میں ریٹائرمنٹ لی جاسکتی ہے۔ایسا ہی ایک انکشاف ٹیم سے ڈراپ ایک پلیئر نے کردیا ہے کہ وہ تو کچھ ہفتے قبل ہی یہ سب کرنے والے تھے۔

جون کی2 تاریخ سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز شروع ہورہی ہے۔اس سے قبل انگلش ٹیم کی سلیکشن پر سب کی نگاہیں ہیں۔اس لئے کہ اہم بات یہ ہوگی کہ آخری سیریز سے ڈراپ جمی اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی واپسی ممکن ہوسکے گی یا نہیں ۔

انگلینڈ کے لئے ریکارڈ ٹیسٹ وکٹ لینے والے جمی اینڈرسن اور دوسرے ٹاپ وکٹ ٹیکر سٹورٹ براڈ کو ایشز میں عبرتناک شکست کے بعد ڈراپ کردیا گیا تھا،ویسٹ انڈیز دورے میں انگلش ٹیم ان کے بغیر گئی تھی لیکن وہ وہاں 0-1 سے سیریز ہارے تھے۔

سٹورٹ براڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراپ ہونے کے فوری بعد وہ ریٹائرمنٹ لینے والے تھے لیکن پھر رک گئے،اس لئے کہ ان کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں ہوا تھا۔اب کیا ہوگا؟اس پر انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس ہفتتہ کائونٹی میچ کے لئے اتریں گے اور انکا مشن 2 جون سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ میں جگہ بنانا ہے۔

شاداب کی ڈبل سنچری بھاگئی،حسن علی کا پھر نیا اعزاز

ادھر جمی اینڈرسن نے گزشتہ ہفتہ کائونٹی میچ کھیلا۔لنکا شائر کے لئے وہ اکلوتی وکٹ ہی لے سکے تھے۔حسن علی نے اسی میچ میں 9 وکٹیں لی تھیں۔

بظاہر دونوں پیسرز جمی اینڈرسبن اور براڈ کی حالیہ کارکردگی انہیں سلیکشن کا امیدوار نہیں بنارہی ہے لیکن کائونٹی میچزمیں سے کسی ایک میں پرفارمنس انہیں قومی ٹیم میں واپسی کا ٹکٹ دے سکتی ہے۔نتیجہ میں آنے والے دنوں میں دونوں احتجاج کی راہ پر چل سکتے ہیں۔

رائٹ ہینڈ پیسر 39 سالہ جمی اینڈرسن 169 ٹیسٹ میچز میں 640 اور اسی طرح 35 سالہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ 152 میچزمیں 537 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *