| | |

آئرلینڈکاہرمیچ کے بعد بڑھ کرکمال،بدقسمتی حاوی،1 رن سے ناکامی

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ

آئرلینڈ ایک پہاڑ جیسے ہدف کے قریب آکر ہمت  ہارگیا۔صرف 1 رن کی شکست نے اسے بڑی کامیابی سے محروم کردیا ہے۔

آخر اس سیریز کا کیا نتیجہ نکالیں۔پہلے میچ میں آخری لمحات میں ایک وکٹ سے شکست،دوسرے میچ میں سخت مقابلہ کے بعد 3 وکٹ سےناکامی  اور اب ریکارڈ 360 رنزکے جواب میں اتنی ہمت،اتنی طاقت کہ 1 رن سے ،صرف 1 رن سے ناکامی۔

آئرلینڈ سیریز ہارگیا۔کیوی ٹیم نے آئرش ٹیم کا عجب دورہ کیا۔3 ایک روزہ میچز کی سیریز اس نے 0-3 سے جیت لی۔آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر 30 قیمتی پوائنٹس بھی جمع کرلئے۔اس کے باوجود آئرش ٹیم نے ہر میچ میں ،خاص کر آخری میچ میں ایسی جیت اپنے نام کی کہ کیوی ٹیم کے دل بھی جیت لئے۔دنیائے کرکٹ حیران رہ گئی۔

آئرلینڈ کی مسلسل دوسرے میچ میں کیویز کے پر کترنے کی اچھی کوشش،جیت نہ سکے

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ  میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر6 وکٹ پر 360 اسکور بنائے۔مارٹن گپٹل 115 اور ہنری نکولس کے 79 رنزکی مدد سے کیویز نے50 اوورز میں 6 وکٹ پر 360 اسکور بنائے۔جوش لٹل نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں لیں لیکن اس کے لئے 84 اسکور دیئے۔

جواب میں  آئرش ٹیم نے 7 پر پہلی اور 62 تک دوسری وکٹ کھونے کے بعد بھی فائٹ بیک کی۔پال سٹرلنگ اور ہیری ٹیکٹر نے تیسری وکٹ پر 179 رنزکا اضافہ کرکے کمال کردیا۔پال سٹرلنگ نے 120 اور ہنری  ٹیکٹر نے 108 رنزکئے ،ان کی سنچریز کی مدد سے آئر لینڈ جیتنے کی پوزیشن میں آگیا،حتیٰ کہ آخری 24 بالز پر 25 رنز درکار تھے،3 وکٹیں باقی تھیں،آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے لیکن آئرش ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹ پر359 رنز تک محدود رہی۔یوں کیویز نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1 رن سے میچ جیت لیا۔سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔میٹ ہنری نے 68 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *