| | | | | | | |

آئی سی سی ایف ٹی پی میں بنگلہ دیش پاکستان سے کیسے آگے،میچزکی بھرمار

دبئی،لندن:کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ایف ٹی پی میں بنگلہ دیش پاکستان سے کیسے آگے،میچزکی بھرمار۔آئی سی سی ایف ٹی 20 کے اگلے سائیکل 2023 سے 2031 کی ابتدائی تفصیلات سامنے آچکی ہیں،پاکستان کے حوالہ سے بھی بہت کچھ یہاں شائع کیا جاچکا ہے۔اب ہر ملک کی الگ سے تفصیلات سامنے آنے لگی ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں 9 ویں پوزیشن پر موجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے بہت کچھ حاصل کرلیا ہے۔

ہاتھ ہوگیا،آئی سی سی ایف ٹی پی میں پاکستان کے کم میچز

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے اگلے 4 سالہ ایف ٹی پی میں 32 ٹیسٹ میچز حاصل کرلئے،یہ بھارت،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد فی الحال چوتھی بڑی تعداد ہے،پاکستان سے بظاہر زیادہ میچز ہیں۔اس نے 58 ایکی روزہ انٹرنیشنل میچز حاصل کئے ہیں۔4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام میں وہ2023 سے 2027 تک 146 انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔ویسٹ انڈین ٹیم 144 میچز کھیلے گی۔

زمبابوے کو گزشتہ 5 سال میں صرف 13 ٹیسٹ میچزملے تھے،اسے اگلے4 سال کے لئے 20 ٹیسٹ میچز ملے ہیں۔اسے کل ملا کر 159 انٹرنیشنل میچز ملے ہیں۔

افغانستان کو 20 سے زائد ٹیسٹ میچزملے ہیں۔بھارت،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور سری لنکا سے سیریز کھیلیں گے۔اسے بڑی ٹیموں کے خلاف محدود اوورز کی کرکٹ ملے گی۔

آئرلینڈ کو 12 ٹیسٹ میچز ملنے والےہیں،اس کے علاوہ بھی وہ متعدد ٹیموں کے خلاف شیڈول سیریز کھیل سکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *