| | | | | | | | |

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ،مردو خواتین کے 6 ناموں میں 2 پاکستانی شامل

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی نے ماہ نومبر کے لئے پلیئرز آف دی منتھ پلیئرز کا اعلان کردیا ہے۔مرد وخواتین کھلاڑیوں میں ایک ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔ایک اور مزیدار بات بھی ہوئی ہے،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کا نام اس لسٹ میں  ڈالا گیا ہے ۔

دبئی سے جاری آئی سی سی آفیشل پریس ریلیز کے مطابق مردوں میں 3 پلیئرز شامل ہیں۔ٹاپ پر پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی کانام ہے۔ان کے بارے میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ عابد علی ہونہار بیٹر ہیں۔اوپنرنے2019 کے ڈیبیو سے اب تک آئوٹ کلاس پرفارمنس دکھائی ہے۔50 کے قریب کی اوسط سے بیٹنگ کررہے ہیں۔نومبر کے ماہ میں انہوں نے چٹا گرام میں بنگلہ دیش کے خلاف 133 اور 91 کی اننگز کھیلیں۔ساتھی پلیئر عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر اچھی اوپننگ شراکت بنائی،پاکستان اس وجہ سے 8 وکٹ سے ٹیسٹ میچ جیت گیا۔

دوسرا نام نیوزی لینڈ کے پیسر ٹم سائوتھی کا ہے۔سائوتھی نے تمام فارمیٹ میں اپنا آپ منوایا،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ،بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز اور کان پور ٹیسٹ شامل ہیں۔نومبر میں ورلڈ ٹی 20 کپ کے 5 میچزمیں 6 اور بھارت کے خلاف 2 ٹی 20 میچزمیں 4 وکٹیں،کل ملا کر 10 ٹی 20 وکٹیں لیں۔کان پور ٹیسٹ میں 5 اور 3 ملاکر میچ کی 8 وکٹیں بھی کمال رہیں۔میچ ڈرا ہوا۔

لنکا پریمیئر لیگ،شعیب ملک کے جوائن کرتے ہی ٹیم کی پہلی فتح،آل رائونڈر کی جارحانہ اننگ

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کا تیسرا نام ہے۔ورلڈ ٹی 20 کپ میں 2 اہم ففٹیز اور ایک 49 کی اننگ قابل ذکر بیان کی گئی ہے۔

خواتین کرکٹ میں  بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر،پاکستان کی انعم امین  اورویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز  شامل ہیں۔انعم امین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں 9 وکٹیں لیں،ورلڈ کپ کوالیفائر میں 4 آئوٹ کئے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ٹم سائوتھی ماہ نومبر کے پلیئرز میں ایوارڈ لے اڑیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *