| | | | |

لنکا پریمیئر لیگ،شعیب ملک کے جوائن کرتے ہی ٹیم کی پہلی فتح،آل رائونڈر کی جارحانہ اننگ

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

لنکا پریمیئر لیگ میں شعیب ملک کے جوائن کرتے ہی ان کی ٹیم جیت گئی ہے۔جافنا کنگز کی یہ ایونٹ میں پہلی کامیابی بھی ہے۔اس سے قبل پہلے میچ میں اسے شکست ہوگئی تھی۔شعیب ملک نے 2 روز قبل ہی ٹیم جوائن کی تھی۔

شعیب ملک اگلے محاذ پر پہنچ گئے،ایل پی ایل کا دوسرا میچ بھی جاری

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں ایونٹ کی اس وقت تک کی ٹاپ ٹیم دمبولا  جائنٹس کی ٹیم کھڑی نہ ہوسکی اور جافنا کنگز کے خلاف پہلے کھیل کر صرف110 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ابھی اننگ کی 3 بالیں باقی تھیں۔نوینڈو فرنینڈو 23 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔تھیشانا اور ہاسا رنگا ڈی سلوا نے 3،3 آئوٹ کئے۔

جواب میں جافنا کنگز نے ہدف 13 ویں اوور میں صرف 2 وکٹ پر پورا کرلیا۔کیڈ مور نے 45 اور فرنینڈو نے 33 کی اننگز کھیلیں۔شعیب ملک نے تو تیز بیٹنگ کی اور 10 بالز پر 26 کر کے ناٹ آئوٹ گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *