| | | |

آئی پی ایل 2022 کا شیڈول،نیا فارمیٹ تیار،صرف 2 شہر میزبان

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

آئی پی ایل 2022 کے ابتدائی شیڈول کاا علان کردیا گیا ہے۔ایونٹ کا آغاز 26 مارچ 2022 سے ہوگا،فائنل 29 مئی 2022 کو کھیلا جائے گا،اس طرح ایونٹ 2 ماہ سے بھی زائد عرصہ جاری رہے گا۔

پی ایس ایل آئی پی ایل سمیت سب سے اعلی اور منفرد کیوں،انگلینڈ سے بڑا سرٹفکیٹ مل گیا

ایونٹ میں اس بار 10 ٹیمیں شریک ہونگی۔احمد آبادا ور لکھنو نئی ٹیمیں ہیں۔اہم بات یہ بھی ہے کہ اس بار 70 میچز لیگ کے ہونگے۔4 میچز پلے  آف کے ہونگے۔اس طرح کل ملاکر 74 میچز ہونگے۔

دوسری اہم ترین بات یہ ہے کہ لیگ کو 2 مقامات تک محدود کیا گیا ہے۔70 میچز ممبئی اور پونے کے 4 گرائونڈز میں ہونگے۔40 فیصد کرائوڈ کی اجازت ہوگی۔پلے آف میچزکی میزبانی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔70میچز کے لئے 2 شہر خاصی دلچسپ بات ہوگی۔

جمعرات کو آئی پی ایل انتظامیہ نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ایونٹ کس فارمیٹ کے تحت ہوگا،2011 میں بھی 10 ٹیموں کا منفرد فارمیٹ کے تحت مقابلہ ہوا تھا۔پہلے مرحلے میں 2 گروپرش بنائے گئے تھے۔اس فارمولہ میں ہر ٹیم کو 14 میچز کھیلنے ہوتے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *