| | | | | | |

ایشز،سڈنی ٹیسٹ ہوگا یا نہیں،فیصلہ ہوگیا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ کے بارے میں کلیئرنس دے دی ہے۔مڈل آرڈر پلیئر ٹریوس ہیڈ کےکورونا کے شکار ہونے کے بعد ایشز سیریز کے باقی ماندہ میچز پر شکوک کے بادل منڈلارہے تھے،مارکیٹنگ اداروں نے اگلے 2 میچز کی منسوخی پر 11 ملین ڈالرز کے نقصانات بتادیئے تھے ،اب اچھی خبر یہ ہے کہ سڈنی پہنچنے والے تمام آسٹریلین پلیئرز کے کووڈ ٹیسٹ کلیئر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا میں 14روزہ قرنطینہ،12 روز میں شکست،انگلش ہیڈ کوچ خطرے میں،امیدوار سامنے آگیا

ادھر آسٹریلیا کی حتمی الیون میں عثمان خواجہ کو شامل کئے جانے کا فیصلہ ہوگیا ہے،خوجہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کی وجہ سے سلیکٹ کئے گئے تھے،انہیں موقع نہیں ملا تھا۔ٹریوس ہیڈ کو ان سے کم اسکور اور کم اوسط رکھنے کے باوجود ترجیح دی گئی تھی۔

سڈنی ٹیسٹ 5 جنوری سے شیڈول ہے،انگلینڈ ابتدائی 3 میچز ہارکر سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کمزور ترین پوزیشن ہے،اس کے ہیڈ کوچ سلور ووڈ بھی اگلے میچ میں دستیاب نہیں ہونگے،انگلش اسکواڈ کے اسٹاف و فیملی ممبران کے اب تک 8 کووڈ ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں،سیریز جاری ہے۔خطرات بدستور موجود ہیں۔آسٹریلییا میں لاک ڈائون کی سختیاں بڑھ رہی ہیں،اس لئے فیصلے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے امکان کو مسترد کیا نہیں جاسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *