| | |

ایک ہزار سے زائد رنز کے باوجود ناٹنگھم ٹیسٹ ڈرامائی موڑ پر

ٹرینٹ برج ناٹنگھم،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ رنز کے انبار اور بائولر زکی مار میں بھی تھوڑا دلچسپ ہوگیا ہے۔ایک ہزار سے زائد رنز بننے اور بیٹرز کے حاوی رہنے کے باوجود کرکٹ فینز منگل کو کسی ڈرامہ کی توقع کررہے ہیں۔کیویز نے کھیل کے چوتھے روز کے خاتمہ تک اپنی دوسری اننگ میں 7 وکٹ پر224 رنزبنالئے ہیں۔یہ تمام وکٹیں پیر کے روز ہی گری ہیں۔ول ینگ اورڈیوون کونوے نے ہاف سنچریز کرکے اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا۔104 رنزکے اسکور سے 176 کے درمیان 4 وکٹیں گنوائیں۔پھر 200 سے اوپر 10 رنزمیں 2 وکٹیں گریں۔

کیویز کی مجموعی برتری238 رنز کی ہوگئی ہے۔3 وکٹیں باقی ہیں۔دوسری اننگ میں میتھیو پوٹس نے 2 وکٹیں لیں۔

جنگ میں گھرے یوکرین کی آئی سی سی کو درخواست

اس سے قبل میزبان انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 539 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔اس طرح اس کے بیٹرز نے بھی کیوی بیٹنگ لائن کو برابر کاجواب دیا۔جوئے روٹ 176 کرکے گئے۔اولی پوپ نے 145 کی اننگ کھیلی۔بین فوکس نے 56 رنزبنائے۔کیویزکے ٹرینٹ بولٹ 106 رنز دے کر 5 وکٹیں لے اڑے۔اس طرح بلیک کیپس نے اپنے بنائے گئے 553 رنزکی وجہ سے انگلش ٹیم پر 14 رنزکی معمولی،نفسیاتی بڑی لیڈ لی۔

منگل کو کھیل کے 5 ویں روز بڑا ڈرامہ ہوسکتا ہے۔انگلینڈ کیویز کی باقی 3 وکٹیں جلد لے کر ہدف کے تعاقب میں جاسکتا ہے۔ادھر چوتھی اننگ،5 ویں روز کی پچ کے دبائو سے فائدہ اٹھاکر کیویز انگلش کیمپ کو جکڑ سکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *