| | | | |

بھارت کا اگلا امتحان کیپ ٹائون کا ناقابل تسخیر قلعہ،کوہلی کا فیصلہ بھی ہوگیا

جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ

image source Twitter,file Photo

بھارت کے مستقل ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا بھارت کو نقصان ضرور ہوا ہے،اس کی ٹیم جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ ہارگئی ہے۔اب سیریز کا فیصلہ کن میچ اہمیت اختیار کرگیا ہے،کوہلی پہلے میچ میں تھے،ٹیم جیتی تھی،دوسرے میچ سے باہر تھے،سائیڈ ہارگئی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کوہلی سیریز کا تیسرا میچ کھیلیں گے یا نہیں۔

بھارت جوہانسبرگ کا قلعہ ہارگیا،سیریز بھی برابر

اس حوالہ سے شکست کے فوری بعد ہی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے دعویٰ کردیا ہے کہ کوہلی فٹنس کی جانب آگئے ہیں اور وہ اگلے میچ میں کپتانی کریں گے،یہ اس لئے بھی اہم بات ہے کہ عام طور پر ایسے اعلان میں تھوڑا وقفہ کیا جاتا ہے،ان کے ساتھ محمد سراج بھی شامل کئے جائیں گے۔

سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے کیپ ٹائون میں شروع ہوگا،اب یہاں پھر ایک بدلتی کہانی ہے،نیوز لینڈ میں بھارت کبھی ٹیسٹ میچ جیت نہیں سکا۔5 میچز کھیلے ہیں۔3 ہارے ہیں۔2 ڈرا میچز کھیلے ہیں۔یہاں وہ 414 سے زیادہ اسکور بنابھی نہیں سکے ہیں۔

جمعرات کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 7 وکٹ سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *