| | | | | | |

جنوبی افریقا کی بنگلہ دیش کے خلاف باوقار کامیابی

 

ابوظہبی،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

جنوبی افریقا کو سری لنکا کے خلاف لو سکورنگ شو جیتنے کے لئے جان کے لالے پڑے رہے. 85 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں اس کی 3 وکٹیں 33 رنز پر گریں تو چال بھی سلو ہوگئی اور ساتھ میں جان کے لالے پڑگئے. اس کے بعد نیٹ رن ریٹ بہت ہی اعلی ترین کرنے کا پلان تھوڑا متاثر ہوا.
پروٹیز کے ڈی کاک 16 اور کلاسین 4 رنز کرسکے.ایڈن مارکرم صفر پر گئے.
نازک موقع پر کپتان تیمبا باووما اور دیئر دوسین نے اسکور 80 تک پہنچادیا.
آخر میں ڈوسین 22 کرکے گئے جب کہ باووما رنز پر ناٹ آئوٹ گئے. پروٹیز نے ہدف 14 ویں اوور میں پورا کرکے اہم میچ 6 وکٹ سے جیت لیا.
پروٹیز کے اب 6 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور اسکا آخری میچ آسٹریلیا سے باقی ہے جب کہ اس کے مقابل حریف آسٹریلیا کے 2 میچز بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے ہیں. فی الوقت سیمی فائنل ریس میں جنوبی افریقا بہتر پھر آسٹریلیا دوسرا امیدوار ہے.
ابو ظہبی میں آج کے میچ کا ٹاس پروٹیز نے جیتا.بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ ملی.ٹیم 10 بالیں قبل صرف 84 پر ڈھیر ہوگئی. مہدی حسن 27 اور لٹن داس 24 کے ساتھ نمایاں رہے لیکن ان کے علاوہ 9 پلیئرز مکمل ناکام ہوگئے. 45 پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم نہ سنبھل سکی.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *